میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ، رات کی تاریکی میں غیر قانونی تعمیرات عروج پر

سندھ بلڈنگ ، رات کی تاریکی میں غیر قانونی تعمیرات عروج پر

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۰ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

ناظم آباد نمبر 2کے پلاٹ نمبر 10/13 Eپر خطرناک تعمیرات جاری
ڈائریکٹر رؤف شیخ ،بلڈنگ انسپکٹر عامر علی سرپرست ، ضابطے ہوا میں

ناظم آباد میں خلاف ضابطہ تعمیرات ایک بار پھر زور پکڑ گئی ہیں جہاں رات کے اندھیرے میں بالائی منزلوں اور پورشن یونٹس کی تعمیر بلاخوف و خطر جاری ہے ۔ جرأت سروے ٹیم کو حاصل معلومات کے مطابق ناظم آباد نمبر 2 کے پلاٹ نمبر 10/13 E پر تیسری منزل کی تعمیر رات کے اوقات میں کی جا رہی ہے تاکہ متعلقہ اداروں کی نظروں سے بچا جا سکے ۔مذکورہ تعمیر میں غیر معیاری تعمیراتی مواد کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے ، جو کسی بھی وقت انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے مگر کسی قسم کی نگرانی یا روک تھام دکھائی نہیں دیتی۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بعض افسران، جن میں ڈائریکٹر روف شیخ اور بلڈنگ انسپکٹر عامر علی شامل ہیں، مبینہ طور پر اس تمام عمل سے چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہیں، جس کے باعث تعمیراتی مافیا کھل کر سرگرم ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ سال حکومت سندھ نے ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی پورشن یونٹس کی تعمیر پر پابندی عائد کی تھی، تاہم اس کے باوجود قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں