میگزین

Magazine
تازہ ترین : ایک سو چورانوے سالہ کچھوے کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات امریکا کو پچاس بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کر دی سیف سٹی کیمروں کی تکنیکی غلطی کی وجہ سے شہری کو انوکھا چالان موصول کوئی ایک جماعت نئے صوبوں کے قیام کو روک نہیں سکتی، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، طارق فضل چوہدری امریکا نے جدید چپس چین منتقل کرنے کے الزام میں اے آئی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے جینسن ہوانگ کی دوبارہ سی ای او تعیناتی، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کراچی میں 607 گراں فروشوں پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانہ، 4 گرفتار،21 دکانیں سیل

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت نے بی آر ٹی ریڈ لائن کی تعمیر کا ٹھیکہ منسوخ کر دیا

سندھ حکومت نے بی آر ٹی ریڈ لائن کی تعمیر کا ٹھیکہ منسوخ کر دیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

غیر تسلی بخش کارکردگی اور عالمی معیار کی خلاف ورزی پر کنٹریکٹرز کا معاہدہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا
کارروائی شہریوں کو درپیش شدید مشکلات اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تحفظات کے بعد عمل میں لائی گئی

سندھ حکومت نے بی آر ٹی ریڈ لائن کی تعمیر کا ٹھیکہ منسوخ کر دیا اور کہا حکومت اب اس حصے کے لیے متبادل انتظامات کرے گی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے (لاٹ-2) کے ترقیاتی کاموں میں سست روی، غیر تسلی بخش کارکردگی اور عالمی معیار کی خلاف ورزی پر کنٹریکٹرز کا معاہدہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ کارروائی شہریوں کو درپیش شدید مشکلات اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تحفظات کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔حکام کے مطابق جوائنٹ وینچر کمپنیوں، سی آر 3 اور اے ایم ایسوسی ایٹس نے صحت، تحفظ اور ماحولیاتی معیار کو برقرار رکھنے میں ناکامی دکھائی، جس کی وجہ سے ان کا کنٹریکٹ ختم کر دیا گیا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے حالیہ دورے کے دوران کام کی رفتار اور حفاظتی اقدامات پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔موسمیات سے نمائش تک کے اس کوریڈور پر طویل تاخیر کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی تھی، جس کا نوٹس لیتے ہوئے ٹرانس کراچی نے معاہدہ ختم کرنے کی باقاعدہ کارروائی شروع کر دی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ لاٹ-2 کا ترقیاتی کام مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں پایا گیا، اور سست روی کے باعث منصوبے کی لاگت اور وقت میں اضافہ ہو رہا تھا۔حکومت اب اس حصے کے لیے متبادل انتظامات کرے گی تاکہ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کر کے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں