میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لبنان اور اسرائیل میں 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق،دسویں جنگ بھی رکوادی ،ٹرمپ کا اعلان

لبنان اور اسرائیل میں 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق،دسویں جنگ بھی رکوادی ،ٹرمپ کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

منگل کو ان دونوں ممالک نے واشنگٹن ڈی سی میں 34 سال بعد پہلی مرتبہ ملاقات کی،دنیا بھر میں 9 جنگیں رکوانا میرے لیے اعزاز رہا ہے،امریکی صدرکا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر بیان
لبنان کے صدر جوزف عون اور نیتن یاہو سے شاندار گفتگو کی ،دونوں رہنمائوں کو وائٹ ہاؤس مدعو کروں گا،باضابطہ 10 روزہ جنگ بندیمنگل کو امریکی وقت کے مطابق شام 5 بجے سے نافذ ہوگی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا۔ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے لبنان کے نہایت معزز صدر جوزف عون اور اسرائیل کے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ انتہائی شاندار گفتگو کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اپنے ممالک کے درمیان امن کے حصول کے لیے وہ باضابطہ طور پر 10 روزہ جنگ بندی کا آغاز کریں گے، جس کا نفاذ امریکی وقت کے مطابق شام 5 بجے ہوگا۔( یہ وقت پاکستان میں رات 2 بجے کا ہوگا)۔امریکی صدر نے مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ منگل کو ان دونوں ممالک نے واشنگٹن ڈی سی میں 34 سال بعد پہلی مرتبہ ملاقات کی، جہاں ہمارے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو بھی موجود تھے۔ٹرمپ نے بتایا کہ میں نے نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو ہدایت دی تھی کہ وہ اسرائیل اور لبنان کے ساتھ مل کر پائیدار امن کے قیام کے لیے کام کریں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں 9 جنگیں رکوانا میرے لیے اعزاز رہا ہے اور یہ میری دسویں ہوگی۔صدر ٹرمپ نے اپنی دوسری پوسٹ میں کہا کہ اسرائیل کے وزیرِاعظم نیتن یاہو اور لبنان کے صدر جوزف عون کو وائٹ ہاؤس مدعو کروں گا، تاکہ 1983 کے بعد اسرائیل اور لبنان کے درمیان پہلی بامعنی بات چیت کی جا سکے، جو کہ ایک طویل عرصہ ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ دونوں فریق امن دیکھنا چاہتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ یہ تیزی سے ممکن ہو جائے گا۔ اس سے پہلے لبنان نے برطانیہ کو یقین دہانی کرائی کہ لبنانی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اسلحہ صرف ریاست تک محدود رہے گا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کئی مواقع پر کہہ چکے ہیں کہ لبنان سے جنگ بندی کے لیے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا ہوگا۔ لبنانی صدر جوزف عون نے جب برطانیہ کو اسلحہ صرف ریاست تک محدود رکھنے کا یقین دلایا تو اسی موقع پر برطانوی وزیر برائے مشرق وسطی ہمیش فاکنر نے لبنان پر اسرائیلی بمباری سے بے گھر افراد کی بحالی کے لیے ڈھائی کروڑ پونڈز امداد دینے کا اعلان کیا۔صدر ٹرمپ نے کچھ گھنٹوں پہلے کہا تھا کہ لبنان اور اسرائیل آج بات کریں گے۔ لبنان نے ابتدا میں کہا کہ وہ ایسی کسی بات چیت کا حصہ نہیں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں