میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دو پاکستانی جہازوں کو انکار کے چند گھنٹوں بعد آبنائے ہرمز سے گزر نے کی خصوصی اجازت مل گئی

دو پاکستانی جہازوں کو انکار کے چند گھنٹوں بعد آبنائے ہرمز سے گزر نے کی خصوصی اجازت مل گئی

جرات ڈیسک
پیر, ۱۳ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

 

پاکستان کے دو جہازوں خیرپور اور شالامار کو اتوار کی صبح آبنائے ہرمز میں داخلے سے روکا گیا تھا تاہم چند ہی گھنٹوں بعد دونوں جہاز ہرمز سے واپس پلٹنے کے بعد واپس اندر کی جانب بڑھنا شروع ہو گئے۔

جہازوں کے کیپٹن آصف اور شاہین جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزار کر خلیجِ فارس میں لے گئے۔

ذرائع کے مطابق ایک جہاز کویت سے کروڑوں لیٹر ڈیزل کراچی پورٹ لائے گا جبکہ دوسرا جہاز کروڑوں لیٹر خام تیل یو اے ای کے جزیرے داس سے بھرے گا۔

شپنگ ذرائع کے مطابق آبنائے ہرمز سے خلیجِ فارس کے اندر جانے والے یہ پہلے دو پاکستانی جہاز ہیں۔ اس سے قبل ایران نے تین پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کی اجازت دی گئی تھی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں