میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا اور آخری مرحلہ، پونچھ ڈویژن میں 11نشستوں پر انتخابی دنگل

آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا اور آخری مرحلہ، پونچھ ڈویژن میں 11نشستوں پر انتخابی دنگل

جرات ڈیسک
پیر, ۱۰ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

آج سیکڑوں امیدوار میدان میں، لاکھوں ووٹرز کا انتخاب کون ہوگا سب کی نظریں پونچھ پر

پونچھ ڈویژن کے نتائج نئی قانون ساز اسمبلی میں حکومت سازی کیلئے انتہائی اہم ہوں گے

آزاد جموں و کشمیر میں حکومت سازی کے لیے انتہائی اہم مرحلہ آج ہوگا جبکہ ابتدائی دو مرحلوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) پر واضح برتری حاصل ہے۔

آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں 10 اگست 2026 کو پونچھ ڈویژن میں 11نشستوں پر انتخابی دنگل سجے گا، پونچھ ڈویژن کے نتائج انتخابی منظرنامے کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ نئی قانون ساز اسمبلی میں حکومت سازی کے لیے بھی انتہائی اہم ہوں گے۔

پونچھ ڈویژن کی 11 نشستیں، چار اضلاع پر مشتمل ہیں جہاں دونوں بڑی جماعتوں اور دیگر جماعتوں سمیت سیکڑوں امیدوار میدان میں ہیں اور لاکھوں ووٹرز کا انتخاب کون ہوگا سب کی نظریں پونچھ پر ہیں کیونکہ اس ڈویژن میں ہر ووٹ سیاسی نقشہ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آزاد جموں و کشمیر کے پونچھ ڈویژن میں 11 جنرل نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 208 امیدوار آمنے سامنے ہوں گے اور رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 54 ہز ار سے زائد ہے، پونچھ ڈویڑن میں جن شہروں میں انتخابی معرکہ ہوگا ان میں راولاکوٹ، باغ، حویلی، پونچھ اور سدھنوتی کے شامل ہے، باغ اور حویلی میں 4 حلقوں، پونچھ اور سدھنوتی میں 7 حلقوں پر ووٹنگ ہوگی اور بڑی سیاسی جماعتوں میں کانٹے دار مقابلے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں