میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایران کے ساتھ پاکستان میں جنگ بندی مذاکرات،ٹرمپ کا قوم سے خطاب موخر

ایران کے ساتھ پاکستان میں جنگ بندی مذاکرات،ٹرمپ کا قوم سے خطاب موخر

جرات ڈیسک
هفته, ۱۱ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

وائٹ ہاؤس نے منگل کے روز قوم سے صدر ٹرمپ کے براہِ راست خطاب پر غور کیا تھا،امریکی میڈیا

وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کے اعلان کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ ٹیلی وژن خطاب کا ارادہ ترک کر دیا گیا ۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس نے منگل کوقوم سے صدر ٹرمپ کے براہِ راست خطاب پر غور کیا تھا تاہم بعض مشیروں نے خدشہ ظاہر کیا کہ جنگ بندی مذاکرات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں اس لیے معاہدے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایک جانب جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کی بحالی کے حوالے سے اعتماد ظاہر کرنا چاہتی تھی جبکہ دوسری جانب اسے غیر یقینی پہلوں کا بھی ادراک تھا۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر صدر ٹرمپ بھی خطاب کرنے پر پرعزم تھے تاہم بعد میں انھیں اس سے باز رکھا گیا کیونکہ معاہدے کی تفصیلات ابھی واضح نہیں تھیں اور اعلیٰ مشیر اس پر مزید غور کر رہے تھے۔

اس حوالے سے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اس حوالے سے بات چیت ضرور ہوئی تھی لیکن معاملہ اس حد تک نہیں پہنچا کہ میڈیا نیٹ ورکس کو آگاہ کیا جاتا۔دوسری جانب وائٹ ہاس نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے فیک نیوز قرار دیا اور کہا کہ اس نوعیت کی کوئی بات صدر کے سامنے زیر غور ہی نہیں آئی۔ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے کیا تھا جو ان کی مقررہ ڈیڈ لائن سے چند گھنٹے قبل سامنے آیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں