میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعودی عرب نے اسامہ بن لادن کے بیٹے کی شہریت منسوخ کردی

سعودی عرب نے اسامہ بن لادن کے بیٹے کی شہریت منسوخ کردی

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

ریاض سعودی عرب نے اسامہ بن لادن کے بیٹے کی سعودی شہریت منسوخ کردی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حمزہ بن لادن کی سعودی شہریت کی منسوخی کا فیصلہ سعودی فرماں رواں نے نومبر میں کیا تھا جس کا اعلان گزشتہ روز سعودی وزارت خارجہ نے کیا۔

گزشتہ روز امریکا کی جانب سے بھی اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی اطلاع دینے پر ایک ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔امریکی دفتر خارجہ کے حکام نے بتایا کہ حمزہ بن لادن کا نام 2017 ء سے دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے ۔واضح رہے کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو امریکی فوج نے 2011 ء میں ایبٹ آباد میں ایک آپریشن میں ہلاک کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں