فیفا ورلڈ کپ، ایران کا ایک بار پھر میچز امریکہ سے میکسیکو منتقل کرنے کا مطالبہ
جرات ڈیسک
پیر, ۶ اپریل ۲۰۲۶
شیئر کریں
یقین نہیں ہے کہ ایرانی کھلاڑی امریکہ میں محفوظ ہوں گے، ایرانی وزیر کھیل احمد دونیا مالی
ایران نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں اس کی شرکت اس وقت تک غیر یقینی ہے جب تک کہ فیفا اس کے میچز امریکہ سے میکسیکو منتقل نہیں کرتا۔ایرانی وزیر کھیل احمد دونیا مالی نے اپنے بیان میں کہا کہ اُنھیں یقین نہیں ہے کہ ایرانی کھلاڑی امریکہ میں محفوظ ہوں گے۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کا امریکہ میں کھیلنا انھیں خطرے میں ڈال سکتا ہے، اس بیان کے باوجود فیفا نے ایران کے میچز منتقل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ایرانی فٹبال نیوزی لینڈ، بیلجیم اور مصر کے خلاف کیلیفورنیا اور سیاٹل میں کھیلے گی۔یاد رہے امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ کا آغاز 11 جون سے ہو رہا ہے اور یہ 19 جولائی تک جاری رہے گا۔


