ایمان مزاری و ہادی علی کیس، عدالت کا جیل حکام سے رپورٹ طلب
جرات ڈیسک
بدھ, ۱ اپریل ۲۰۲۶
شیئر کریں
کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، ملزمان ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا
انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف زیرو پوائنٹ پر پولیس اہلکاروں پر مبینہ تشدد کے کیس میں جیل حکام سے رپورٹ طلب کرلی گئی ۔ کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، تاہم ملزمان ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔
عدالت نے ملزمان کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جیل حکام سے رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی کہ ملزمان کو پیش نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف تھانہ آبپارہ میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔


