حمزہ علی عباسی نے اپنی بہن ڈاکٹر فزیلہ عباسی سے متعلق تنازع پر خاموشی توڑ دی
شیئر کریں
اس مشکل وقت میں اپنی بہن کے ساتھ کھڑا ہوں، مجھے انکی دیانت داری پرمکمل اعتماد ہے، حمزہ علی عباسی
پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نیاپنی بہن ڈاکٹر فزیلہ عباسی سے متعلق تنازع پر خاموشی توڑ دی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارحمزہ علی عباسی اس معاملے پر وضاحتی بیان انسٹاگرام پر شیئر کیا،
اپنے بیان میں کہا کہ انکا اس کیس سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے،کچھ میڈیا کوریج سے یہ تاثر پیدا ہو رہا ہے کہ میرا اس کیس سے کسی نہ کسی طرح سے تعلق ہے یا میں اس میں شامل ہوں، جو کہ درست نہیں ہے۔ میرے خلاف کسی بھی ادارے کی جانب سے کوئی تحقیقات نہیں ہو رہیں، نہ ہی میں کسی حیثیت میں اس کیس کا حصہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ انکی بہن ڈاکٹر فزیلہ عباسی ایک نہایت کامیاب اور پروفیشنل ہیں جن کا کیریئر شاندار رہا ہے، اور وہ اس مشکل وقت میں انکے ساتھ کھڑا ہوں،مجھے انکی دیانت داری پرمکمل اعتماد ہے،
میرا موقف ہے کہ انکا مؤقف بھی سنا جانا چاہیے،انکے پیشہ ورانہ اورقانونی معاملات کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے،مجھے یقین ہے کہ ہمارے ادارے انصاف کو یقینی بنائیں گے اور سچ سامنے آئے گا۔حکام کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ڈاکٹر فزیلہ عباسی کے خلاف دو علیحدہ مقدمات درج کیے ہیں، ایک مقدمہ کمرشل بینکنگ سرکل کے تحت مبینہ منی لانڈرنگ سے متعلق ہے جبکہ دوسرا بغیر رجسٹریشن کلینک چلانے کے الزامات پر مبنی ہے۔


