میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سرکلر ریلوے محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ تیار کرے گا،نجی شعبے کے تعاون سے بنے گا، فیصلہ

کراچی سرکلر ریلوے محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ تیار کرے گا،نجی شعبے کے تعاون سے بنے گا، فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات،کے سی آر کی بحالی، پرانی ریلوے پٹریوں کی مرمت پر اتفاق کیا گیا
کراچی جیکب آباد براستہ کوٹری لاڑکانہ روٹ کی بحالی ، گرین کوریڈورز کے قیام پر تبادلہ خیال ،وزیراعلی کی زیر صدارت اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے ملاقات کی، جس میں مضافاتی ٹرین سروسز کی بحالی، کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر)کی بحالی، پرانی ریلوے پٹریوں کی مرمت، کراچی روہڑی اور کراچی جیکب آباد(بذریعہ کوٹری اور دادو)روٹس پر نئی ٹرین سروسز کے آغاز اور کراچی میں شہری نقل و حمل اور ماحولیاتی پائیداری بہتر بنانے کے لیے ریلوے ٹریکس کے ساتھ گرین کوریڈورز کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس وزیراعلی ہاس میں منعقد ہوا، جس میں وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، کمشنر کراچی حسن نقوی، سیکریٹری وزیراعلی آصف جمیل، سیکریٹری بلدیات وسیم شمشاد، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، پاکستان ریلوے کے سینئر حکام بشمول چیئرمین سید مظہر علی شاہ، جنرل منیجر حفیظ اللہ، ایڈیشنل جی ایم ریلوے حماد مرزا، ڈی ایس کراچی جمشید عالم، ڈی آئی جی ریلوے ساتھ منیر شیخ اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران خصوصا کراچی میں مضافاتی ٹرین سروسز کی بحالی اور پائیدار آپریشن پر توجہ مرکوز کی گئی تاکہ بڑھتے ہوئے شہری ٹرانسپورٹ مسائل سے نمٹا جا سکے۔ شرکا نے اتفاق کیا کہ مضافاتی ریلوے نیٹ ورک، بشمول کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر)، روزانہ سفر کرنے والوں کے لیے سستا اور ماحول دوست حل فراہم کرتا ہے۔اجلاس میں کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کی بحالی پر بھی غور کیا گیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا کہ کے سی آر شہر کے لیے انتہائی اہم ہے اور اس کی بحالی کے بعد بی آر ٹی سسٹمز اس کے فیڈر کے طور پر کام کریں گے۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے سی آر میگا پروجیکٹ تیار کرے گا اور نجی شراکت دار کے تعاون سے اسے نافذ کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں