میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت زور لگا لے شہباز شریف بیرون ملک ضرور جائیں گے ،(ن)لیگ کاکھلاچیلنج

حکومت زور لگا لے شہباز شریف بیرون ملک ضرور جائیں گے ،(ن)لیگ کاکھلاچیلنج

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنا پورا زور لگا لے شہباز شریف اپنے طبی معائنے کے لئے بیرون ملک جائیں گے اور واپس بھی آئیں گے ، وفاقی وزراء کا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر رد عمل اور شہباز شریف کو باہر جانے سے روکنا توہین عدالت او رعدلیہ پر حملہ ہے ، ہم اس کے لئے تحرک کرینگے اور امید ہے کہ عدلیہ بھی از خود نوٹس لے کر توہین عدالت کی کارروائی شروع کر ے گی ،لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے اپنے متفقہ فیصلہ میں کہا ہے کہ نیب نے اعتراف کیا ہے کہ شہباز شریف نے کوئی کرپشن نہیں کی،کوئی کیک بیک نہیں لی ،شہباز شریف نے کوئی غیر قانونی فنڈ حاصل کر کے اثاثے نہیں بنائے پھر اس کے بعد رہ کیا جاتا ہے ،فاضل عدالت نے کہا ہے کہ الزام لگانا کافی نہیں ہے آپ کے پاس 55والیمز ہوں یا5500والیمزہوں وہ کافی نہیں ان کے اندر کچھ ہونا بھی چاہیے ،ہم آپ کے الزامات کو سچ نہیں مان سکتے کیونکہ آپ نے ثبوت بھی دینا ہے ، جب آپ ثبوت نہیں دیں گے تو ان والیمز کی کوئی حیثیت نہیں ہے ،نیب کا چیئرمین آئین و قانون سے باہر نہیںہو سکتا ، جو آج غیر قانونی کام کر رہے ہیں وہ کل پہلی فلائٹ سے باہر نہیں جائیں گے ان کو یہاں پر جواب دینا ہوگا ،چیئرمین نیب کو یہ تو نظر آ جاتا ہے کہ میں نے پی ایس او کا ایم ڈی لگایا تھا لیکن چینی کے معاملے پر پانچ سو ارب کی کرپشن نظر نہیں آتی ،ایف آئی اے گئے تو ہمارے ہاتھوں میں کون سی توپ اورڈنڈے تھے ، چیلنج کرتے ہیںمقدمہ درج کرائیں ہمیں ڈرنے والے نہیں، اگر ایف آئی کے دفتر پر حملہ ہوا ہے تو اس کے ثبوت دیں ہم جواب دیں گے، حکومت نے جو کرنا ہے کر لے ہم مقابلہ کرلیں گے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی ، سیکرٹری جنرل احسن اقبال ، پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان اورمرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر عطا اللہ تارڑ ، عظمیٰ بخاری اور دیگر بھی موجود تھے ۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تین سال سے ملک میں وزیر اعظم ہوں وزیر یا مشیر کرپشن کی بات کرتے ہیں کہ کرپشن بڑی ہو رہی ہے لیکن الزام (ن) لیگ پر لگایاجاتاہے، مسلم لیگ (ن) نے وفاق میں پانچ سال حکومت کی اگر ہم نے کوئی کرپشن کی ہے تو عمران خان اور کرائے کے وزرا کو چیلنج ہے کہ ٹی وی کیمروں کے سامنے آئیں ہم لائیو جواب دیں گے،شہباز شریف نے دس سال لگا تار پنجاب کی خدمت کی ان کے کام کی ان کے بد ترین سیاسی دشمن بھی تعریف اور اعتراف کرتے ہیں ، ان کے کاموں کی وجہ سے آج پاکستان نے بھی ترقی کی اور پنجاب نے بھی ترقی کی ہے ، شہباز شریف کو قائد حزب اختلاف بنے ابھی تین سال پورے نہیں ہو ئے لیکن انہوں نے آدھا عرصہ نیب کے ریمانڈ او رجیل میں گزارا ہے ، اس بات کا جواب دینے والا کوئی ہے کہ ان کو کس جرم پر نیب کے ریمانڈ میں دیا گیا اور جیل میں ڈالا گیا ، کبھی صاف پانی کبھی آشیانہ کبھی منی لانڈرنگ کی باتیں کرتے ہیں ،کبھی بے نامی کی ،کبھی ٹی ٹی کی باتیں کرتے ہیں ، ایسا کون سال الزام ہے جو شہباز شریف پر نہیں لگایا گیالیکن سارے معاملے کی حقیقت شہباز شریف کی ضمانت کے حوالے سے عدالت کے تحریری فیصلے میں موجود ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں