میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تھانہ عزیزآباد کی مبینہ سرپرستی میں عمیر عرف ببلو کے گٹکے ماوے کی دھوم

تھانہ عزیزآباد کی مبینہ سرپرستی میں عمیر عرف ببلو کے گٹکے ماوے کی دھوم

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

ببلو کا کارخانہ بھنگوریہ گوٹھ میں قائم جہاں ہزاروں کی تعداد میں گٹکے ماوے کی ترسیل جاری
خاص کارندے پارٹنر جنید، بھائی شعیب اور کاشف نے مختلف کیبنوں پر سپلائی اور فروخت شروع کر دی

(رپورٹ ایم جے کے)ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ عزیزآباد کی مبینہ سرپرستی میں دوئم نمبر گٹکا ماوا ڈیلر عمیر عرف ببلو کے گٹکے ماوے کی دھوم، ببلو کا کارخانہ بھنگوریہ گوٹھ میں قائم جہاں ہزاروں کی تعداد میں گٹکے ماوے کی ترسیل جاری، خاص کارندے پارٹنر جنید، بھائی شعیب اور کاشف نے علاقہ عزیزآباد کے مختلف کیبنوں پر سپلائی اور فروخت شروع کر دی۔ علاقہ ذرائع کے مطابق عزیزآباد میں دوئم نمبر گٹکا ماوا ڈیلر عمیر عرف ببلو کے گٹکے ماوے کی دھوم مچ گئ، اطلاعات ہیں کہ عمیر عرف ببلو کا گٹکے ماوے کا کارخانہ بھنگوریہ گوٹھ مکان نمبر 119 میں آباد کرلیا ہے جہاں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں گٹکے ماوے کی ترسیل جاری ہے اور بھاری مقدار میں چھالیہ بھی ذخیرہ کر رکھی ہیں، عمیر عرف ببلو نے علاقہ عزیزآباد میں پانچ سے زائد اپنے کیبن آباد کر لیے ہیں جن کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر آئے دن وائرل ہو رہی ہیں گٹکا ماوا ڈیلر عمیر عرف ببلو کا پارٹنر جنید کے علاوہ بھائی شعیب اور کاشف نے عمیر عرف ببلو کے گٹکے ماوے کی سپلائی اور فروخت کرنے کے کام کی کمان سنبھال لی ہے بھنگوریہ گوٹھ، گلشن شمیم، محمدی کالونی، بھنگی پاڑا، بابا فش کے سامنے گلی اور جوہرآباد کے علاقے میں اسکا زہر نما گٹکا ماوا فروشی کا دھندا زور پکڑنے لگا، ذرائع نے مزید بتایا کہ تھانہ عزیزآباد پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور ایس ایچ او شاہد تاج کا خاص بیٹر پی سی کامل عمیر عرف ببلو سے ہفتہ تین لاکھ روپے لیتا ہے کارروائی نہ کرنے کی غرض سے اور سندھ ہائی کورٹ اور آئی جی سندھ کے احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈال کر عزیز آباد پولیس نے سماج دشمن عناصر گٹکا ماوا فروش جو کہ کئی بار گٹکا ماوا فروشی میں پکڑا جا چکا ہے اسے کھلی چھوٹ دے دی جس سے علاقے کے نوجوان تیزی سے گٹکے ماوے کے استعمال میں مبتلا ہورہے ہیں اور ان کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے پولیس سرپرستی کے بغیر گٹکے ماوے کا دھندا ناممکن ہے، علاقہ مکینوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام و متعلقہ رینجرز ونگ سے اپیل کی ہے کہ عزیزآباد کے علاقے سے گٹکا ماوا فروشوں کا خاتمہ کرکے علاقے کے نوجوانوں کا مستقبل مزید تباہ و برباد ہونے سے روکا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں