میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مجتبیٰ خامنہ ای پر دو قاتلانہ حملوں کا انکشاف

مجتبیٰ خامنہ ای پر دو قاتلانہ حملوں کا انکشاف

جرات ڈیسک
هفته, ۱۴ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

مجتبی خامنہ ای اپنے تقرر کے بعد سے اب تک دو قاتلانہ حملوں میں بال بال بچ چکے ہیں، رضارضائی

ایک ایرانی عہدیدار نے اطلاع دی ہے کہ نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای اپنے تقرر کے بعد سے اب تک دو قاتلانہ حملوں میں بال بال بچ چکے ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ میں شہر جہرم کے نمائندے محمد رضا رضائی کوچی نے سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق بتایا کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای دو قاتلانہ حملوں میں محفوظ رہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مجتبی خامنہ ای اپنے والد علی خامنہ ای کے ہمراہ تھے جب سپریم لیڈر کے گھر پر حملہ کیا گیا، تاہم وہ اس میں بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرا حملہ اس وقت ہوا جب نئے سپریم لیڈر ایک ہسپتال میں موجود تھے اور وہ اس میں بھی محفوظ رہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ امریکہ اور اسرائیل اپنے مقصد کے حصول میں ناکام رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں