میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ پر اسرائیلی حملے 15 ویں روز میں داخل، تازہ بمباری میں مزید 19فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی حملے 15 ویں روز میں داخل، تازہ بمباری میں مزید 19فلسطینی شہید

جرات ڈیسک
هفته, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسرائیل کی غزہ پر بمباری 15 ویں روز بھی جاری رہی، غزہ پر بمباری کے نتیجے میں ہر طرف تباہی و بربادی کا عالم ہے، بجلی ، پانی، ایندھن سمیت بنیادی سامان ختم ہو چکا ہے۔ غزہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی تازہ بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت مزید 19 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ فلسطینی وزارتِ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری بمباری سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسرائیل نے القدس ہسپتال خالی کرنے کی وارننگ جاری کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف قدرا نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں بتایا کہ شہداء کی تعداد 4 ہزار 300 ہو گئی ہے، 13 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں جبکہ 1 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یونانی آرتھو ڈوکس چرچ پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں مرنے والوں میں 16 فلسطینی مسیحی بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹر اشرف قدرا کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ پٹی کے 7 اسپتال اسرائیلی حملوں کے سبب مکمل طور پر بند ہو گئے ہیں۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی کشیدگی کے دوران اب تک حماس کی جانب سے کیے گئے حملوں کے نتیجے میں 1400 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں