میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں پسماندہ رہائشی پلاٹ پر چوتھی منزل تعمیر

سندھ بلڈنگ، کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں پسماندہ رہائشی پلاٹ پر چوتھی منزل تعمیر

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

پلاٹ آر 741رہائشی زون میں کمرشل پورشن کی تعمیر، اتھارٹی کی آنکھوں پر پردہ
ڈائریکٹر سمیع جلبانی اور انسپکٹر کاشف پر مبینہ ملی بھگت میں ملوث ہونے کے الزامات

ضلع کورنگی میں واقع اللہ والا ٹاؤن سیکٹر 31Bمیں قوانین کی خلاف ورزی کی ایک بھاری مثال سامنے آئی ہے ۔ مقامی شہریوں اور سوسائٹی کے عہدیداران کے مطابق، رہائشی پلاٹ نمبر آر 741پر بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی طرف سے منظور شدہ نقشوں کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیرات کی جا رہی ہیں۔شکایت کنندگان کا کہنا ہے کہ مذکورہ پلاٹ رہائشی زون میں واقع ہے ، تاہم اس پر کمرشل پورشن یونٹ تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ مزید برآں، مجاز سرکاری حدود سے تجاوز کرتے ہوئے چوتھی منزل کی تعمیر بھی جاری ہے ، جو کہ اس علاقے کے ماسٹر پلان اور بلڈنگ ضابطوں کی واضح خلاف ورزی ہے ۔عوامی حلقوں کی جانب سے یہ سنگین الزام بھی لگایا جا رہا ہے کہ اس غیر قانونی تعمیر میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر سمیع جلبانی اور بلڈنگ انسپکٹر کاشف کی مبینہ ملی بھگت شامل ہے ۔ مقامی رہائشیوں کا موقف ہے کہ انسپکٹر کاشف کی نگرانی کے باوجود اس منصوبے پر تعمیری کام نہ صرف جاری ہے بلکہ اس میں تیزی بھی لائی جا رہی ہے ، جس سے سرکاری مشینری پر تحفظات اور گہرے ہو گئے ہیں۔علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور موقع پر جا کر تعمیرات کا معائنہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر اس غیر قانونی تعمیر کو نہ روکا گیا تو اس سے نہ صرف پورے سیکٹر کا ماسٹر پلان تباہ ہو گا بلکہ مستقبل میں اس علاقے میں پانی، سیوریج اور ٹریفک کے مسائل میں بھی شدید اضافہ ہو گا۔ادھر اس معاملے پر جرأت سروے ٹیم کی جانب سے رابطہ کرنے پر تاحال ڈائریکٹر سمیع جلبانی یا انسپکٹر کاشف کی طرف سے کوئی سرکاری موقف سامنے نہیں آیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں