میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایران کے خلاف متحد موقف اپنانے کے لیے عرب لیگ کا اجلاس اتوار کو طلب

ایران کے خلاف متحد موقف اپنانے کے لیے عرب لیگ کا اجلاس اتوار کو طلب

جرات ڈیسک
هفته, ۷ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

خطے کے ملکوں کے خلاف ایران کا مسلسل جارحانہ رویہ ایک معاندانہ طرز عمل کو ظاہر کر رہا، سعودی مندوب

عرب لیگ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب سفیر عبدالعزیز بن عبداللہ المطر نے کہا ہے کہ اتوار کو عرب لیگ کا وزارتی سطح پر ایک آن لائن اجلاس منعقد ہوگا جس میں مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال، بالخصوص ایرانی خلاف ورزیوں پر بحث کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی کارروائیوں نے بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے عرب ملکوں کی سلامتی اور خودمختاری کو نشانہ بنایا ہے۔سعودی سفیر عبدالعزیز بن عبداللہ المطر نے بتایا کہ اجلاس منعقد کرنے کی درخواست سعودی عرب، مصر، اردن، کویت، بحرین، قطر اور عمان کی جانب سے پیش کی گئی ہے جس کا مقصد عرب ملکوں پر ہونے والے حملوں سے نمٹنے کے لیے ایک متحد عرب موقف مرتب کرنا ہے۔ عبدالعزیز بن عبداللہ المطر نے واضح کیا کہ عرب ملکوں پر ایرانی حملے ایک خطرناک اور ناقابل قبول اشتعال انگیزی ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور حسن جوار کے ان اصولوں کے خلاف ہے جو ایران اور دیگر عرب ملکوں کے درمیان ہونے چاہئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں