میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹائٹینک پلازہ،شہریوں کی جمع پونجی خطرے میں

ٹائٹینک پلازہ،شہریوں کی جمع پونجی خطرے میں

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

قانونی تقاضوں کی اور شفافیت سے متعلق شہری حلقوں نے سنگین سوالات اُٹھا دیے
سندھ بلڈنگ کے ڈائریکٹر اورنگزیب رضی کا دست ِشفقت ، تعمیراتی بے ضابطگیاں

حیدرآباد میں زیرِ تعمیر ٹائٹینک پلازہ شہریوں کی کروڑوں اور اربوں روپے کی سرمایہ کاری کے باعث شدید تشویش کا باعث بن گیا ہے ۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ منصوبہ کسی وجہ سے نامکمل رہا یا ناکام ہو گیا تو سینکڑوں خاندان مالی طور پر تباہ ہو جائیں گے اور زندگی بھر کی جمع پونجی لٹ جانے سے متاثرہ افراد شدید ذہنی دباؤ اور مایوسی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ مبینہ طور پر سندھ بلڈنگ کنٹرول کے ڈائریکٹر اورنگزیب رضی کی دست شفقت سے تعمیر کیا جا رہا ہے ، جس پر قانونی تقاضوں اور شفافیت سے متعلق سنگین سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔شہریوں اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر عمارت کی تعمیر میں قواعد و ضوابط کو نظرانداز کیا گیا تو مستقبل میں یہ منصوبہ کسی بڑے حادثے یا مالی بحران کا سبب بن سکتا ہے ۔ متاثرہ سرمایہ کاروں کا مؤقف ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی بھر کی کمائی اس امید پر اس منصوبے میں لگائی ہے کہ انہیں محفوظ اور قانونی رہائشی یا تجارتی جگہ فراہم کی جائے گی۔سول سوسائٹی کے نمائندوں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور حکومتِ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹائٹینک پلازہ کی فوری طور پر تکنیکی، مالی اور قانونی جانچ پڑتال کرائی جائے ، تاکہ کسی ممکنہ نقصان سے قبل عوام کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بروقت اور مؤثر کارروائی نہ کی گئی تو یہ منصوبہ سینکڑوں خاندانوں کے لیے معاشی تباہی کا باعث بن سکتا ہے ، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں اور افسران پر عائد ہو گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں