میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس ایس پی ویسٹ آفس کے بغل تھانے میں لاقانونیت عروج پر

ایس ایس پی ویسٹ آفس کے بغل تھانے میں لاقانونیت عروج پر

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

ایس ایچ او اورنگی ارشد علی کی اجازت سے علاقے میں گٹکا ماوا اور منشیات فروشی جاری
پرائیویٹ بیٹر بلال، شہباز کے علاوہ شاہین فورس اہلکار اور اسپیشل برانچ اہلکار بھی ملوث

(رپورٹ/ ایم جے کے )ایس ایس پی ویسٹ آفس کے بغل تھانے میں لاقانونیت عروج پر پہنچ گئی ہے،غیر قانونی کاروبار کی وسعت سے تھانے بھی چمک کے شکار ہو گئے ہیں۔ ایس ایچ او اورنگی ارشد علی کی مبینہ اجازت سے علاقے میں گٹکا ماوا اور منشیات فروشی کا کاروبار عروج پر، پرائیویٹ بیٹر بلال، شہباز کے علاوہ شاہین فورس اہلکار اور اسپیشل برانچ اہلکاروں نے بھی منشیات و ماوا گٹکا فروشوں سے ہاتھ ملا لیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ آفس کے بغل تھانہ ایس ایچ او اورنگی ارشد علی نے پرائیویٹ بیٹر بلال محسن عرف علی کو کھلی چھوٹ دے دی جس نے علاقہ اورنگی کو منشیات و گٹکا ماوا فروشوں کو ہفتہ 65 لاکھ کے عوض جرائم کی اجازت دے دی، سیکٹر 13 ڈی رخشندہ اسکول کے اطراف رشید اور رئیس عرف بابا گٹکا ماوا کی آڑ میں منشیات کا کاروبار چلانے لگے ، سیکٹر 12 ایل میں بوبی نامی شخص گٹکا ماوا اور منشیات کی خرید وفروخت میں پیش پیش، 12 نمبر چڑھا مچھلی مارکیٹ میں کھلے عام آئس، کرسٹال اور چرس کی فروخت جاری، سیکٹر 13 پیٹرول پمپ کے سامنے صدام گٹکا ماوا کا کاروبار سرگرم، قطر ہسپتال کے اطراف میں ماوا گٹکا کیبنوں میں دھڑلے سے فروخت کیا جا رہا ہے ، 12نمبر بنگالی پاڑہ میں حسنین عرف نونیا عرصہ دراز سے کھلے عام گٹکا ماوا کی آڑ میں منشیات کا کاروبار چلا رہا ہے ، مشہور چھالیہ اسمگلر فاروق سیاسی سرپرستی میں چھالیہ کی آڑ میں منشیات سپلائی کرنے میں سرگرم ہے ، ذرائع نے بتایا کہ پرائیویٹ بیٹر بلال محسن عرف علی کا علاقہ اورنگی میں کہنا ہے کہ ایس ایچ او اورنگی کی جانب سے منشیات و گٹکا ماوا فروشوں کو اجازت ہے کہ کھل کر علاقے میں منشیات و گٹکا ماوا کی فروخت کریں اور اگر کوئی چیک کرنے آئے تو پرائیویٹ بیٹر بلال کو کال کریں، پرائیویٹ بیٹر بلال محسن عرف علی کا مزید کہنا تھا کہ علاقے سے غیرقانونی کاموں کی مد میں جتنی رقم (65 لاکھ) جمع ہوتی ہے اس کا ایک حصہ تھانہ اورنگی ایس ایچ او کو جاتا ہے اور دوسرا حصہ ایس ایس پی ویسٹ آفس میں اے ایس آئی نصیر کو جاتا ہے ، بلال نے یہ بھی بتایا کہ علاقہ اورنگی سے غیرقانونی جرائم کی مد میں ہفتہ بیٹ جمع کرنے کے لیے شہباز عرف چھوٹا کے علاوہ شائین فورس اہلکار نیازی عرف شاہ جی کو بھی لگایا ہوا ہے اور اس کے علاوہ اسپیشل برانچ کے کئی اہلکار بھی اس غیرقانونی کام میں ملوث ہیں، پر ایس ایچ او اورنگی ارشد علی نوٹوں کی چمک کے آگے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، علاقہ مکین اورنگی نے آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ویسٹ زون اور ایس ایس پی ویسٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ اورنگی میں بڑھتی ہوئی اسمگلنگ، منشیات فروشی، گٹکا ماوا سپلائی اور فروخت کی روک تھام کی جائے اور جرائم پیشہ کی پشت پناہی، سہولت کاری میں ملوث کالی بھیڑوں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے اور ساتھ ہی علاقہ اورنگی کو جرائم پیشہ افراد سے صاف کیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں