کراچی قونصلیٹ کے باہر مظاہرین پر فائرنگ امریکی میرینز نے کی
شیئر کریں
واضح نہیں میرینزکی فائرکی گئی گولیاں لگیں یا ہلاکت کاسبب بنیں، سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں،امریکی حکام
امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ،گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں، پولیس حکام
(رپورٹ:افتخار چوہدری)امریکی حکام کے مطابق کراچی قونصلیٹ کے باہر آئے ہوئے مظاہرین پر فائرنگ امریکی میرینز نے کی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے واضح نہیں کہ میرینزکی فائرکی گئی گولیاں کسی کو لگیں یا ہلاکت کاسبب بنیں۔مزید کہا گیا کہ یہ بھی معلوم نہیں کہ قونصلیٹ پر مامور دیگر سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی قونصلیٹ کی حفاظت پر مامور دیگر اہلکاروں میں نجی سکیورٹی گارڈز اور مقامی پولیس شامل ہے، پولیس حکام نے بتایا گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں۔دوسری جانب امریکی میرینز نے کراچی قونصل خانے والے معاملے پر سوالات کے جواب امریکی فوج کوبھیج دیے اور امریکی فوج نے کراچی قونصلیٹ والا معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے تاحال اس متعلق کوئی ردعمل نہیں دیا۔


