میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تھانہ عزیزآباد کی سرپرستی میں ببلو کا گٹکا ماوا چل پڑا

تھانہ عزیزآباد کی سرپرستی میں ببلو کا گٹکا ماوا چل پڑا

ویب ڈیسک
پیر, ۲ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

ایس ایچ او شاہد تاج اور بیٹر کامل نے عمیر عرف ببلو اور جنید کو ہفتہ لاکھوں روپے کے عوض اجازت دیدی
بھنگوریہ گوٹھ، محمدی کالونی، بھنگی پاڑا، گلشن شمیم اور بابا فش والی گلی میں گٹکا ماوا کی سپلائی اور فروخت شروع

(رپورٹ؍ ایم جے کے)ڈسٹرکٹ سینٹرل’ تھانہ عزیزآباد کی سرپرستی میں ببلو کا گٹکا ماوا بھی چل پڑا، ایس ایچ او شاہد تاج اور بیٹر کامل نے عمیر عرف ببلو اور جنید کو ہفتہ لاکھوں روپے کے عوض اجازت دے دی، بھنگوریہ گوٹھ، محمدی کالونی، بھنگی پاڑا، گلشن شمیم اور بابا فش والی گلی میں گٹکا ماوا کی سپلائی اور فروخت شروع۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ عزیزآباد کی حدود میں اول نمبر گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی کے بعد دوئم نمبر گٹکا ماوا ڈیلر عمیر عرف ببلو اور پارٹنر جنید کا گٹکا ماوا کی سپلائی اور فروخت کا کام کھلے عام ایک بار پھر شروع، کچھ دن قبل 61 ونگ رینجرز نے عمیر عرف ببلو کے کارخانے پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ، مشینیں اور وہاں کام کرنے والے تین سے چار افراد پکڑے پر رینجرز کی کارروائی کے باوجود دوئم نمبر گٹکا ماوا ڈیلر عمیر عرف ببلو نے تھانہ عزیزآباد ایس ایچ او شاہد تاج اور اس کا خاص بیٹر کامل سے معملات طے کر کے لاکھوں روپے ہفتے کے عوض اپنا کارخانہ دوبارہ آباد کرلیا اور روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کی تعداد میں گٹکا ماوا کی پڑیاں کارخانے میں بنوا کر بھنگوریہ گوٹھ، محمدی کالونی، بھنگی پاڑا، گلشن شمیم، بابا فش والی گلی، کے تمام کیبنوں پر سپلائی اور فروخت کھلے عام شروع کردی گء ہے، عمیر عرف ببلو کا تھانہ عزیزآباد کی حدود میں 8 سے زائد کیبن آباد ہوچکے ہیں اور مزید کیبن بڑھائے جانے کے بھی امکانات ہیں، علاقہ مکین عزیزآباد کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او شاہد تاج اور اسکا خاص بیٹر کامل نے لاکھوں روپے ہفتہ کے عوض علاقہ عزیزآباد کو گٹکا ماوا ڈیلروں طاہر عرف بوبی، عمیر عرف ببلو، آصف نیاپو، نعمان بندانی، سلمان لڈو اور جنید کے ہاتھوں فروخت کر دیا ہے جس کی وجہ سے پورا علاقہ عزیزآباد گٹکا ماوا کی منڈی بن گیا ہے جسکی وجہ سے نئی نسل برباد ہو رہی ہے، علاقہ عزیزآباد مکین نے مزید کہا کہ سندھ رینجرز، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ویسٹ زون اور ایس ایس پی سینٹرل فلفور ایکشن لیتے ہوئے گٹکا ماوا ڈیلروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں اور ان تمام سماج دشمن عناصروں کی سرپرستی کرنے پر تھانہ عزیزآباد ایس ایچ او شاہد تاج اور اس کا خاص بیٹر کامل کے خلاف بھی محکمہ جاتی کارروائی کی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں