وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات سے یکجہتی کا اظہار
شیئر کریں
پاکستان ہمیشہ اپنے اماراتی بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا
شہباز شریف کی یواے ای صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلی فون پر گفتگو
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مشکل حالات میں ہمیشہ اپنے اماراتی بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ ہفتے کو "ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے بتایا کہ انہوں نے ہفتے کو متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں انہیں اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی خطرناک علاقائی کشیدگی، اور متحدہ عرب امارات و دیگر خلیجی ممالک پر افسوسناک حملوں کی پاکستان کی جانب سے سخت مذمت سے آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے ابو ظہبی میں ایک پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار بھی کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، ہم ان مشکل حالات میں ہمیشہ اپنے اماراتی بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔


