میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا عمران خان کی آنکھ کے علاج کے لیے پمز اسپتال منتقلی پاکستان کے تین افغان صوبوں میں حملے، سات مراکز تباہ، 80 خوارج ہلاک، مناسب وقت پر ردعمل دینگے، افغان طالبان کی دھمکی مصنوعی اکثریت رکھنے والی جماعت کاسندھ پر قبضہ ہے،سندھ اسمبلی میں آئین کیخلاف قراردادپیش کی گئی، ایم کیو ایم کی ھکومت پر سخت تنقید طالبان، بی ایل اے دہشت گرد تنظیمیں ہیں، سختی سے نمٹنا چاہیے،اپوزیشن اتحاد دو وفاقی وزیر سندھ حکومت کیخلاف سازش مصروف ہیں،شرجیل میمن پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مزید بڑھنے لگے، علیمہ خانم کے انٹرویو پر سخت ردعمل اسرائیلی توسیعی منصوبہ،امریکی سفیر کے بیان پر پاکستان کا سخت ردعمل سندھ بلڈنگ، کورنگی بلڈنگ زون میں قوانین خاک میں ملنے لگے گینگ آف عزیزآباد ، گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی پولیس کی پہنچ سے دور کچھ سوال انسان کی روح سے دستخط لیتے ہیں!

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مزید بڑھنے لگے، علیمہ خانم کے انٹرویو پر سخت ردعمل

پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مزید بڑھنے لگے، علیمہ خانم کے انٹرویو پر سخت ردعمل

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ فروری ۲۰۲۶

شیئر کریں

واٹس ایپ گروپ میںایسے بیانات دیکھ رہے ہیں جن کا سبب صدمہ، بڑھاپا اور شدید ذہنی دباؤ ہے
ان خواتین کو اس عمرمیں گھر پر پوتے پوتیوں کے ساتھ ہوناچاہیے،رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے انٹرویو پر تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات شدت پکڑتے جارہے ہیں، حال ہی میں علیمہ خان نے ایک انٹرویو دیا جس پر ایم این اے شاندانہ گلزار نے پارلیمانی پارٹی واٹس ایپ گروپ میں اپنا سخت ردعمل دیا۔شاندانہ گلزارنے واٹس ایپ گروپ میں بغیر نام لیے کہا کہ ایسے بیانات دیکھ رہے ہیں جن کا سبب صدمہ، بڑھاپا اور شدید ذہنی دباؤ ہے۔رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ان خواتین کو اس عمرمیں گھر پر پوتے پوتیوں کے ساتھ ہوناچاہیے، پارٹی کو 8 فروری پرتوجہ دینے کاکہاگیا اور اسی دن ان کی بسنت کی ویڈیو موجود ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر نے سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکے خلاف کارروائی سے متعلق باتوں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ان کے خلاف کارروائی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سے گزارش کی ہے کہ پارٹی اندرونی اختلافات کی متحمل نہیں ہو سکتی، علی امین گنڈاپور نے ویڈیو بیان میں معذرت کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیا، ہماری ترجیح صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہونی چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں