وزیراعظم سے مصطفی کمال کی ملاقات ،وزارت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
جرات ڈیسک
منگل, ۲۰ اکتوبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
شہباز شریف کی وفاقی حکومت کے زیر انتظام ہسپتالوں ،صحت اداروں میں طبی سہولیات
علاج کے معیار ،خدمات بہتری کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال نے ملاقات کی جس میں وزارت قومی صحت سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام ہسپتالوں اور صحت کے اداروں میں طبی سہولیات، علاج معالجے کے معیار اور خدمات کی بہتری کے لیے مثر اقدامات کی ہدایت کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


