میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہتھیار بردار روبوٹ کتے کی فوجی مشقوں میں شمولیت، چین کی نئی ٹیکنالوجی سے دنیا حیران

ہتھیار بردار روبوٹ کتے کی فوجی مشقوں میں شمولیت، چین کی نئی ٹیکنالوجی سے دنیا حیران

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۹ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

خودکار رائفل سے لیس روبوٹ فوجیوں سے پہلے دشمن کا سراغ لگائے گا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چین کی فوجی مشقوں میں ہتھیار سے لیس روبوٹ کتے کی شمولیت نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کر لی ہے۔ چین اور کمبوڈیا کی مشترکہ "گولڈن ڈریگن”فوجی مشقوں کے دوران چار ٹانگوں والا ایک جدید روبوٹ کتا پیش کیا گیا، جس کی پشت پر خودکار رائفل نصب تھی۔ مشقوں کے دوران اس روبوٹ کو شہری علاقوں میں فوجی کارروائیوں کے لیے استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

حکام کے مطابق یہ روبوٹ انسانی فوجیوں سے پہلے آگے بڑھ کر نگرانی، دشمن کی موجودگی کا سراغ لگانے اور ضرورت پڑنے پر فائرنگ جیسے فرائض انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ماہرین کے مطابق مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس پر مبنی ایسے جدید فوجی نظام مستقبل کی جنگی حکمت عملی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، تاہم ان کے استعمال سے متعلق اخلاقی اور سلامتی کے سوالات بھی عالمی سطح پر زیر بحث ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں