میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی خلاف ورزیاں، 11 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی خلاف ورزیاں، 11 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ فروری ۲۰۲۶

شیئر کریں

شمالی غزہ میں خیمہ بستی پر حملے میں6جبکہ جنوبی حصے میں ایک اور حملے میں 5 فلسطینی شہید ہوئے
حماس جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے جواب میں مبینہ اہداف کو نشانہ بنایا، اسرائیل ڈیفنس فورسز

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، تازہ حملوں میں مزید 11 فلسطینی شہید ہوگئے۔ فلسطینی ریڈ کراس کے مطابق اتوار کو شمالی غزہ میں خیمہ بستی پر کیے گئے ایک حملے میں کم از کم 6 جبکہ جنوبی حصے میں ایک اور حملے میں 5 فلسطینی شہید ہوئے۔ اسرائیل ڈیفنس فورسز نے الزام عائد کیا ہے کہ اس نے حماس کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے جواب میں مبینہ اہداف کو نشانہ بنایا۔ اسرائیل اور حماس دونوں ایک دوسرے پر 10 اکتوبر سے نافذ جنگ بندی کے بعد سے تقریباً روزانہ خلاف ورزیوں کا الزام عائد کر رہے ہیں۔غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک کم از کم 600 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق اس ماہ کے آغاز میں غزہ بھر میں اسرائیلی فضائی حملوں کی ایک لہر میں کم از کم 32 افراد مارے گئے تھے۔ تازہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب امریکا کی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کی تیاریاں جاری ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں