میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا کے وسط مدتی انتخابات، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

امریکا کے وسط مدتی انتخابات، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

جرات ڈیسک
بدھ, ۹ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں مختلف ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ امریکا میں حکمرانی کا فیصلہ چند گھنٹے میں ہوگا، اگلے 2 سال بائیڈن کی من مانی چلیگی؟ یا حریف ری پبلکن پر کاٹ دیں گے؟ امریکی ٹی وی کی پروجیکشن کے مطابق اب تک ایوان میں ری پبلکنز کو ڈیمو کریٹس پر برتری حاصل ہے۔امریکی ریاست پینسلوینیا، اوہایو، نیو یارک، نیو جرسی، ٹیکساس، مشی گن، اور ریاست مین میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔اس کے علاوہ جارجیا، ورجینیا، فلوریڈا، ساتھ کیرولائنا، اور ورمانٹ سمیت نیو ہیمپشائر کے کچھ علاقوں میں بھی پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ ایوان نمائندگان کی تمام 435 ،سینیٹ کی 35 نشستوں، 36 ریاستوں کے گورنروں، ریاستی اسمبلیوں اور مقامی سطح پر عوامی نمائندوں کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ ڈیموکریٹس جیتے یا ریپبلکن اہم ترین امور پر قانون سازی بھی متاثر ہوگی، امیگریشن، جرائم، اسقاط حمل، تعلیم، صحت ہر ایشو بیلٹ پر آگیا۔ کانگریس میں طاقت کا توازن ری پبلکنز کے پلڑے میں آیا تو ڈونلڈ ٹرمپ کی پوزیشن مضبوط ہوگی۔ صدر بائیڈن بیک فٹ پر چلے جائیں گے، ڈیموکریٹس کیلئے صدارتی الیکشن بھی مصیبت بننے کا خدشہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں