میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیل کی بربریت بدستور جاری ، 3فلسطینی شہید( 20 زخمی)

اسرائیل کی بربریت بدستور جاری ، 3فلسطینی شہید( 20 زخمی)

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

اسرائیلی ڈرون حملوں میںسیکڑوں افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں
اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے متعددا سکولوں کو خالی کروا لیا

اسرائیلی فورسز کی غزہ میں جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ، تازہ حملوں میں مزید 3فلسطینی شہید جبکہ اسرائیلی ڈرون حملوں میں 20افراد زخمی بھی ہوئے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق سیکڑوں افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔جنگ بندی معاہدے کے بعد 486فلسطینی شہید،1 ہزار 341 زخمی ہو چکے، صیہونی حملوں میں 100معصوم بچے لقمہ اجل بن گئے، غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 71 ہزار 660 ہو گئی،1 لاکھ 71 ہزار 419 فلسطینی زخمی ہو چکے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے متعدد سکولوں کو خالی کرا لیا، فلسطینی علاقوں میں کریک ڈائون اور زمینوں پر قبضے کا سلسلہ جاری رہا، اسرائیل نے رفاہ کراسنگ محدود طور پر کھولنے کا اعلان کر دیا، کراسنگ سے صرف پیدل آمدورفت کی اجازت ہوگی۔واضح رہے کہ غزہ میں آخری اسرائیلی یرغمالی کی باقیات اسرائیلی فوج کو مل گئی ہیں، نیشنل سینٹر آف فرانزک میڈیسن نے یرغمالی کی شناخت کی تصدیق کی تھی، حماس کا کہنا تھا کہ آخری اسرائیلی قیدی کی شناخت جنگ بندی کیلئے ہمارے عزم کی تصدیق کرتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں