میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی غیر قانونی 117 بلڈنگوں سے بھتے کا ٹھیکہ پرائیویٹ بیٹر کے حوالے

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی غیر قانونی 117 بلڈنگوں سے بھتے کا ٹھیکہ پرائیویٹ بیٹر کے حوالے

ویب ڈیسک
منگل, ۶ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کے ٹی سسٹم کے تحت پٹہ سسٹم کا کنٹرول سنبھالنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اویس حسین نے ضلع جنوبی کے علاقے لیاری میں غیر قانونی 117 بلڈنگوں سے بھتہ کا ٹھیکہ پرائیویٹ بیٹر یونس کو دے دیا، اویس حسین کی جانب سے ضلع جنوبی میں اپنی من پسند ٹیم اتاری گئی ہے جس کو پرائیویٹ بیٹر کے ماتحت کیا ہوا ہے، پرائیویٹ بیٹر پٹہ سسٹم کو ماہانہ 50 لاکھ بھتہ جمع کرکے دے گا۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کے ٹیسسٹم کے تحت پٹہ سسٹم کا کنٹرول حاصل کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اویس حسین نے ضلع جنوبی کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد پیپلز پارٹی کے اکثریتی ووٹ بینک حلقے لیاری کو بدنام زمانہ پرائیویٹ بیٹر یونس کے حوالے کردیا ذریعے کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ بیٹر یونس کو لیاری میں 117 غیر قانونی تعمیرات سے ماہانہ 50 لاکھ روپے وصولی کا ٹاسک دیا گیا ہے ذریعے کے بقول اویس حسین نے پٹہ سسٹم کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ضلع جنوبی میں اپنے من پسند افسران کی ٹیم اتاری ہے جس کو اس نے پرائیویٹ بیٹر کے کنٹرول میں دے دیا ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ لیاری میں ماضی میں پٹہ سسٹم کا سرغنہ شہزاد آرائیں، راشد ناریجو اور احسن خشک کے ذریعے غیر قانونی تعمیرات کراتا رہا ہے اہم ذریعے کا کہنا ہے کہ کے ٹی سسٹم کے اویس حسین نے شہزاد آرائیں سے ضلع جنوبی کا کنٹرول تو چھین لیا لیکن وہ شہزاد آرائیں کے قبضے سے کلفٹن ٹائون کو حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ کلفٹن ٹائون سے شہزاد آرائیں کی پٹہ سسٹم مافیا ڈیڑھ سال میں اربوں روپے بھتہ وصول کرچکی ہے اس حوالے سے ایس بی سی اے کے ایک سابق ڈائریکٹر جنرل نے نمائندہ جرأت کو بتایا ہے کہ کلفٹن میں شہزاد آرائیں کی پٹہ سسٹم مافیا نے عدالت سے اسٹے پر کام روکے جانے والے 10 پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات کراکے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑائیں ایک 14 گریڈ کا معطل بلڈنگ انسپکٹر کھلے عام عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہا ہے معلوم ہوا ہے کہ کے ٹی سسٹم کا اویس حسین کی جانب سے ضلع جنوبی کے علاقہ کلفٹن کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے اپنے آقائوں پر دبائو ڈالا جارہا ہے واضح رہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اویس حسین ماضی میں بھی کے ٹی سسٹم کے تحت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں پٹہ سسٹم چلاتا رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں