ایس ایچ او عزیزآبادکی تبدیلی پر جرائم بدستور جاری، انتظامیہ ناکام
شیئر کریں
گینگ آف عزیزآباد کے گٹکا ماوا کوڈی آئی جی اور ایس ایس پی ویسٹ بھی قابو نہ پاسکے
طاہر عرف بوبی، عمیر عرف ببلو، آصف نیاپو، نعیم فرکی، نعمان بندانی ، جنید کے گٹکا ماوا کی فروخت جاری
(رپورٹ؍ ایم جے کے)تھانہ عزیزآباد’ کرپٹ ایس ایچ او تبدیل پر جرائم بدستور جاری انتظامیہ فیل، گینگ آف عزیزآباد کے گٹکا ماوا کو ڈی آئی جی اور ایس ایس پی ویسٹ بھی قابو نہ پاسکے،
علاقے میں لاکھوں روپے ہفتے کے عوض کیبنوں پر طاہر عرف بوبی، عمیر عرف ببلو، آصف نیاپو، نعیم فرکی، نعمان بندانی اور جنید کا گٹکا ماوا کی سپلائی و فروخت جاری۔ علاقہ ذرائع کے مطابق کچھ دن قبل آئی جی سندھ کے احکامات پر کرپٹ ایس ایچ او عزیزآباد وقار قیصر کو معطل کر دیا گیا جس کی جگہ تھانہ عزیزآباد کے سب انسپیکٹر تصدق کو ایس ایچ او تھانہ عزیزآباد کا عارضی چارج دے دیا گیا۔
بعد ازاں تھانہ عزیزآباد میں نئے ایس ایچ او کی تعیناتی کر دی گئی اور اسی طرح کچھ روز قبل ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی بھی مینجمنٹ کورس پر روانہ کر دیے گئے اور انکی جگہ اضافی چارج ڈسٹرکٹ سینٹرل کا ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی کو دے دیا گیا، علاقہ مکین عزیزآباد کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او اور ایس ایس پی کی تبدیلی کے بعد بھی علاقہ عزیزآباد میں گٹکا ماوا کی سپلائی اور فروخت بدستور جاری ہے، عزیزآباد کی حدود میں بڑے گٹکے ماوا ڈیلر اول نمبر طاہر عرف بوبی اور اس کے خاص کارندے جن میں آصف نیاپو، نعمان بندانی، نعیم فرکی اور دیگر شامل ہیں جب کہ دوئم نمبر گٹکا ماوا ڈیلر عمیر عرف ببلو اور اس کا خاص کرندہ جنید اور دیگر اب بھی آزاد ہیں اور دھڑلے سے بلاخوف علاقہ عزیزآباد کی مختلف کیبنوں پر گٹکا ماوا کی سپلائی اور فروخت کر رہے ہیں، تھانہ ہیڈ محرر ارشد اور نئے آنے والے بیٹر گٹکا ماوا ڈیلروں سے ہفتہ لاکھوں روپے لے رہے ہیں کارروائی نہ کرنے کے غرض سے، تھانہ ذرائع کے مطابق یہ سماج دشمن عناصر اول نمبر گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی علاقہ عزیزآباد، حسین آباد کی حدود میں 15 سے 16 کیبنوں پر گٹکا ماوا سپلائی اور فروخت کی مد میں اپنا اور اپنے خاص کارندوں کا ہفتہ تین لاکھ روپے دیتا تھا جبکہ دوئم نمبر گٹکا ماوا ڈیلر عمیر عرف ببلو اپنا اور اپنے خاص کارندوں کا ہفتہ علاقہ عزیزآباد کی حدود میں 10 سے 12 کیبنوں پر گٹکا ماوا سپلائی اور فروخت کی مد میں بھی 3 لاکھ روپے تھانہ عزیزآباد ہیڈ محرر ارشد اور تھانہ بیٹر کو دیتے ہیں جو آگے اوپر تک پہنچاتے ہیں، اس کے علاوہ یہ دونوں سماج دشمن عناصر دیگر محکموں کے اہلکاروں اور ضمیر فروشوں کو بھی ہفتہ پہنچاتے ہیں،
علاقہ مکین عزیزآباد کا مزید کہنا ہے کہ افسوس کہ ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ جو کہ گٹکا ماوا ٹاسک فورس انچارج ہوتے ہوئے بھی تھانہ عزیزآباد کی حدود میں بڑے گٹکا ماوا ڈیلر سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے نظر نہیں آرہے اور نہ ہی اضافی چارج لینے والے ایس ایس پی ویسٹ بھی ان کے خلاف کارروائی کرتے دکھائی دیے اس حوالے سے مسلسل ثبوتوں (ویڈیو، تصاویر) کے ساتھ علاقہ عزیزآباد کی خبریں بھی شائع کی جارہی ہیں اور محکمہ پولیس کے اعلی حکام کو بھی مسلسل آگاہ کیا جارہا ہے، علاقہ عزیزآباد مکینوں کا کہنا ہے کہ جس طرح آئی جی سندھ نے کرپٹ ایس ایچ او تھانہ عزیزآباد وقار قیصر کو عزیزآباد تھانے سے معطل کیا اسی طرح تھانہ عزیزآباد بیٹر کو، ہیڈ محرر ارشد اور عزیزآباد کی حدود میں بڑے گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی، عمیر عرف ببلو، نعیم فرکی، آصف نیاپو، نعمان بندانی، جنید اور دیگر کے خلاف بھرپور کارروائی کرکے علاقہ عزیزآباد سے ان سماج دشمن عناصروں کی فیکٹریوں میں بننے والے گٹکا ماوا اور ان کی سپلائی اور فروخت کو کیبنوں پر سے جڑ سے ختم کروایا جائے۔


