میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر عمران رضوی کی سرپرستی میں تعمیراتی مافیا بے لگام

سندھ بلڈنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر عمران رضوی کی سرپرستی میں تعمیراتی مافیا بے لگام

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

لیاقت آباد کی تنگ گلیوں میں پلاٹ نمبر 1/194اور 1/236تک غیرقانونی عمارتیں
شہری زندگیاں داؤ پر، غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری، حکام اب تک خاموشی کیوں؟

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران رضوی کی ملی بھگت سے تعمیراتی مافیا نے لیاقت آباد کے کئی پلاٹس پر غیرقانونی اور خطرناک عمارتیں کھڑی کر دی ہیں۔تصاویر میں درج پلاٹ نمبر 1/194اور 1/236 اس گٹھ جوڑ کا واضح ثبوت ہیں۔جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے مقامی ذرائع کے مطابق، ان کے علاوہ بھی متعدد پلاٹس پر بلند تعمیرات کی منظوری سرکاری افسران کی ملی بھگت سے دی جا رہی ہے ۔مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ بننے والی عمارتوں نے گلیوں کو تنگ کر دیا ہے ، ہنگامی صورت حال میں رسائی ناممکن ہو چکی ہے اور بنیادی سہولیات کا نظام مفلوج ہو رہا ہے ۔شہری منصوبہ بندی کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ان غیرقانونی تعمیرات سے نہ صرف زلزلے جیسے واقعات میں جانی نقصان کا خطرہ ہے ، بلکہ پورے علاقے کے انفرااسٹرکچر کو دیرپا نقصان پہنچ رہا ہے ۔ علاقہ مکینوں کا وزیر بلدیات سے مطالبہ ہے کہ تمام متاثرہ پلاٹس پر فوری تحقیقات کریں اور عمران رضوی سمیت ملوث افسران کے خلاف کارروائی یقینی بنائیں۔سوال یہ ہے کیا پلاٹ نمبروں کے باوجود قانون ان غیرقانونی تعمیرات تک پہنچ پائے گا،یا یہ مافیا اپنا کھیل جاری رکھے گی؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں