میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ،کراچی مقبول کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں بلند عمارتوںکی دوڑ

سندھ بلڈنگ،کراچی مقبول کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں بلند عمارتوںکی دوڑ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ نومبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف شیخ پر سنگین الزامات پلاٹ نمبر 1اور 2پر غیرقانونی منزلیں تعمیر
بلڈنگ کنٹرول قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی، رہائشی بنیادی سہولیات سے محروم کر دیے

معروف کراچی مقبول کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں خصوصاً پلاٹ نمبر 1اور 2پر غیرقانونی طور پر بلند ہوتی عمارتیں شہریوں کے لیے مسائل کا باعث بن رہی ہیں، جبکہ انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار پر ان غیرقانونی تعمیرات میں ملوث ’سٹی مافیا‘سے ملی بھگت کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق،بلڈنگ افسران سوسائٹی کے پلاٹ نمبر 1اور 2پر بلڈنگ کنٹرول کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کنسٹرکشن مافیا کے خلاف کارروائی روکنے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں۔سوسائٹی کے متعدد رہائشیوں نے شکایت کی ہے کہ بلاک 3پلاٹ نمبر 1اور 2پر غیرقانونی طور پر تعمیر کی جانے والی بلند و بالا عمارتیں منظوری شدہ پلان کے برعکس ہیں، جس کی وجہ سے انہیں پانی، گیس اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ انفرااسٹرکچر پر دباؤ بڑھنے سے نہ صرف پرانی عمارتوں کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، بلکہ ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل بھی شدت اختیار کر گئے ہیں۔ سوسائٹی انتظامیہ کے اندرونی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ پلاٹ نمبر 1اور 2پر قانونی حد سے زیادہ منزلیں تعمیر کرنے والے بلڈرز کے خلاف شکایتیں درج ہونے کے باوجود، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف شیخ کی نگرانی میں متعلقہ محکموں نے کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی۔ایک نامعلوم ملازم کے مطابق، پلاٹ نمبر 1اور 2کے بلڈرز کے خلاف کیسز کو جان بوجھ کر کمزور رکھا جاتا ہے ، نوٹسز پر عملدرآمد نہیں ہوپاتا، اور جرمانے کیے جانے کے باوجود تعمیراتی کام جاری رہتے ہیں۔ یہ سب اوپر کی ملی بھگت سے ہی ممکن ہے ۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حکام نے تمام الزامات کی تردید کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے ، ہم ہمیشہ قوانین کے مطابق کام کرتے ہیں۔بلاک 3پلاٹ نمبر 1اور 2 کے معاملے پر بھی مناسب کارروائی جاری ہے ۔کچھ لوگ ذاتی مفادات کے تحت ہمارے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ تمام تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔تاہم، رہائشیوں کا مطالبہ ہے کہ پلاٹ نمبر 1اور 2پر ہونے والی غیرقانونی تعمیرات سمیت اس اسکینڈل کی ایماندارانہ تحقیقات کی جائے اور سوسائٹی کے اصل مسائل کو حل کرنے کے لیے شفاف اقدامات اٹھائے جائیں، تاکہ شہریوں کو ان کا جائز حق مل سکے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں