میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تاریخی ایمپریس مارکیٹ کے کلاک ٹاور کا اچھا وقت شروع

تاریخی ایمپریس مارکیٹ کے کلاک ٹاور کا اچھا وقت شروع

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۲ نومبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

(رپوٹ: ایم جےکے)کراچی کی تاریخی ایمپریس مارکیٹ کا کلاک ٹاور ایک بار پھر وقت سنانے لگا ہے، برسوں تک خاموش رہنے کے بعد اس گھڑیال کی سوئیاں دوبارہ حرکت میں آگئی ہیں، اور اب شہر کے دل میں وقت کی ٹِک ٹِک کی گونج پھر سے سنائی دینے لگی ہے۔

یہ کارنامہ کراچی کے نوجوان گھڑی ساز بلال آصف نے انجام دیا، جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اس قدیم گھڑی کو ازسرِ نو فعال کیا،

بلال کے مطابق گھڑی کی پرانی مشینری مکمل طور پر ناکارہ ہوچکی تھی اور اس کے بیشتر پرزے زنگ کی تہہ سے خراب ہوگئے تھے تاہم انہوں نے اپنے ہنر اور نئی ٹیکنالوجی سے ایک نیا نظام تیار کیا جس میں ڈیجیٹل مشینری، بیٹری اور سولر پاور سسٹم شامل ہے، اس اپ گریڈ کے بعد کلاک ٹاور نہ صرف دوبارہ چل پڑا ہے بلکہ ماحول دوست توانائی سے خودکار طور پر کام بھی کر رہا ہے۔

یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ ایمپریس مارکیٹ برطانوی دورِ حکومت میں 1889 میں تعمیر کی گئی تھی، اور اسی وقت اس تاریخی گھڑیال کو نصب کیا گیا تھا، آج ایک صدی سے زائد گزرنے کے بعد کراچی کے ایک باصلاحیت نوجوان نے اس ورثے کو نئی زندگی دے کر نہ صرف ماضی سے جڑا ایک باب دوبارہ روشن کر دیا بلکہ شہر کے تاریخی حسن کو بھی بحال کر دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں