میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر رمضان المبارک میں بجلی کی بندش نہیں ہونی چاہئے ‘ نواز شریف

ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر رمضان المبارک میں بجلی کی بندش نہیں ہونی چاہئے ‘ نواز شریف

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) توانائی کے بارے کابینہ کمیٹی نے رمضان المبارک کے دوران ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر بجلی بند نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایل این جی پر مبنی 1200میگاواٹ کے نئے بجلی گھر کے قیام کی منظوری دی ہے،جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی طلب و رسد کے حوالے سے فعال منصوبہ بندی بروئے کار لائی جائے، کابینہ کی توانائی کمیٹی کااجلاس منگل کو وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمدآصف ، وفاقی وزیر پیٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی، وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی، اس موقع پر وزیر اعظم نے کہاکہ یہ امر افسوس ناک ہے کہ متعلقہ حکام کی طرف سے اہم نوعیت کے فوری عوامل کو مد نظر رکھے بغیر منصوبہ بندی کی جاتی ہے ۔ وزیراعظم نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی کہ 2023ءتک بجلی کی طلب و رسد کاجائزہ لیاجائے تاکہ ملک کی مستقبل کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے مربوط طویل معیاد منصوبہ بندی کی جاسکے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ مرمت ودیکھ بھال کی بنیاد پر بجلی گھروں کی بندش کے شیڈول کو موسم گرما سے موسم سرما تک منتقل کرنے کا بھی جائزہ لیاجائے تاکہ بجلی کی بہت زیادہ طلب کے مہینوں کے دوران زیادہ سے زیادہ بجلی فراہم کی جا سکے۔ اس دوران توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی نے متفقہ طور پر منظوری دی کہ رمضان کے دوران ترقیاتی کاموں کو بنیاد بناکر بجلی کی بندش نہیں ہونی چاہیے۔ یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ اقتصادی خوشحالی اور صارفین کے طرز عمل کی بنا پر برقی مصنوعات کے استعمال میں اضافے سمیت دیگر عوامل کو بھی بجلی کی متوقع طلب کے تخمینہ جات میں شامل کیا جائے۔کمیٹی نے ایل این جی سے چلنے والے 1200میگاواٹ کی گنجائش کے نئے پاور پلانٹ کے قیام کی بھی اصولی منظوری دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں