میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ و پنجاب حکومتوں میں تنازع، صدر مملکت متحرک، وزیر داخلہ کراچی طلب

سندھ و پنجاب حکومتوں میں تنازع، صدر مملکت متحرک، وزیر داخلہ کراچی طلب

ویب ڈیسک
منگل, ۷ اکتوبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

پی پی اور ن لیگ کی کشیدگی میں نیا موڑ آگیا ، معاملہ صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز تک پہنچ گیا،نواز شریف کی پیپلز پارٹی اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری تنازعے میں مریم نواز کی حمایت
شہباز شریف صدرزرداری اور بلاول بھٹوسے ملاقات کرینگے، وزیراعظم کی نوازشریف سے بھی کردار ادا کرنے کی درخواست، سینیٹ اور قومی اسمبلی سے واک آؤٹ حکومت کیلئے پیغام ،ذرائع

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ اور پنجاب کے درمیان کشیدگی پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان گشیدگی کے معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان کشیدگی پر بات چیت کی گئی۔صدر آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیلی فون کرکے فوری طور پر کراچی طلب کرلیا تاکہ اس معاملے پر مشاورت کی جائے۔اس سے قبل 6 اکتوبر کی صبح صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے پیپلز پارٹی اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری تنازع میں مریم نواز کی حمایت کی۔دوسری جانب پی پی اور ن لیگ کی کشیدگی میں نیا موڑ آگیا ہے، سنگینی کے پیش نظر معاملہ صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز تک پہنچ گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز کے بیان کے بعد پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان کشیدگی کا معاملہ اب صدر زرداری اور وزیراعظم تک پہنچ چکا ہے، شہباز شریف اس سلسلے میں صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرینگے۔ ن لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے نوازشریف سے بھی کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے، دونوں پارٹیوں کے قائدین میں آئندہ دو روز میں بڑی ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات میں پیشرفت نہ ہوسکی تھی۔پی پی ذرائع کا کشیدگی کے حوالے سے کہنا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی سے پیپلزپارٹی کا واک آؤٹ حکومت کیلئے پیغام ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں