میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بزرگ سیاستدان الٰہی بخش سومروکا سیاست سے ریٹائرمنٹ کااعلان

بزرگ سیاستدان الٰہی بخش سومروکا سیاست سے ریٹائرمنٹ کااعلان

منتظم
هفته, ۳ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں


سیاستدان پارٹی تبدیل نہ کریں، پارٹیاںبدلنا اچھا عمل نہیں، بزرگ رہنما
جیکب آباد (نامہ نگار) سابق اسپیکر قومی اسمبلی و بزرگ سیاستدان الٰہی بخش سومرو نے سیاست سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما و بزرگ سیاستدان الٰہی بخش سومرو نے سیاست سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میری عمر اس وقت 93سال ہے اس لیے سیاست سے مستعفی ہونے کا اعلان کررہا ہوں، جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الٰہی بخش سومرو نے کہا کہ میں نے سیاست کی شروعات مسلم لیگ سے کی اور سیاست سے ریٹائرڈ ہونے کے وقت بھی مسلم لیگ میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ پارٹیاں تبدیل نہ کریں کیوں کہ پارٹیاں تبدیل کرنا اچھا عمل نہیں ، ان کا کہنا تھا کہ میں نے سیاست سے استعفیٰ دیا ہے، مگر میں آج بھی لیگی ہوں اور میری تمام تر خدمات مسلم لیگ کے لےے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں