میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب میں سیلاب کی تباہی،کئی دیہات ڈوب گئے ،101 شہری جاں بحق

پنجاب میں سیلاب کی تباہی،کئی دیہات ڈوب گئے ،101 شہری جاں بحق

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ ستمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

45 لاکھ افراد اور 4 ہزار سے زائد دیہات متاثر،25 لاکھ 12 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل
دریائے راوی ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

بھارتی آبی جارحیت کے باعث پنجاب میں آنے والے سیلاب میں اب تک 101 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، 45 لاکھ 70 ہزار افراد اور 4 ہزار 700 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے، جب کہ25 لاکھ 12 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی، ریلیف کمشنر پنجاب نے کہا کہ دریائے راوی ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث 47سو سے زائد موضع جات متاثر ہوئے، دریائے چناب میں سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 2489 موضع جات متاثر ہوئے۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا کہ دریائے ستلج میں سیلاب کے باعث 701 موضع جات متاثر ہوئے، دریائے راوی میں سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 1458 موضع جات متاثر ہوئے۔ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے کہا کہ دریاؤں میں سیلابی صورتحال کے باعث مجموعی طور پر 45 لاکھ 70 ہزار لوگ متاثر ہوئے، سیلاب میں پھنس جانے والے 25 لاکھ 12 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 392 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ریلیف کمشنر پنجاب نے کہا کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے اضلاع میں 493 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں، مویشیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 422 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں، متاثرہ اضلاع میں ریسکیو وہ ریلیف سرگرمیوں میں 20 لاکھ 19 ہزار جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ منگلا ڈیم 93 فیصد جبکہ تربیلا ڈیم 100 فیصد تک بھر چکا ہے، دریائے ستلج پر موجود انڈین بھاکڑا ڈیم 88 فیصد تک بھر چکا ہے، پونگ ڈیم 94 فیصد جبکہ تھین ڈیم 89 فیصد تک بھر چکا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ حالیہ سیلاب میں مختلف حادثات میں 101 شہری جانبحق ہوئے، ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے کہا کہ رپورٹ وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔پنجاب کے دریاؤں کی صورتحال کے بارے میں پی ڈی ایم اے پنجاب نے بتایا کہ پنجند کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے ، پنجند کے مقام پر پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 75 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ محمد والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 410۔5 فٹ تک ہے جبکہ انتہائی درجہ 417۔5 فٹ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں