میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
علیمہ خان پر میڈیا سے گفتگو کے دوران خواتین کا انڈوں سے حملہ

علیمہ خان پر میڈیا سے گفتگو کے دوران خواتین کا انڈوں سے حملہ

ویب ڈیسک
هفته, ۶ ستمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

پارٹی کارکنان کا شور شرابہ شروع، پولیس نے2 لڑکیوں کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا
سوال کرنے پر دھمکیاں، آپ کے بھائی بھی ایسا کرتے تھے، صحافی کی بات پرعمران خان کی بہن روانہ

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان پر انڈہ پھینک دیا گیا۔ اڈیالہ جیل کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں کہ اس وقت ان پر دو انڈے پھینکے گئے۔ گفتگو کے دوران ایک انڈہ علیمہ خان کو لگا جس کے بعد پارٹی کارکنان نے شور شرابہ شروع کردیا اور پولیس نے موقع سے 2 لڑکیوں کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا۔اس سے قبل علیمہ خان سے تلخ سوالات پوچھنے پر پی ٹی آئی کارکن مشتعل ہوئے اور اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر نے شور شرابا بھی کیا جب کہ علیمہ خان سوالات کا جواب دیے کے بجائے گاڑی میں جاکر بیٹھ گئیں۔ صحافیوں سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ ہوا بدلی ہے، لوگوں کا غصہ اور ان کا خوف دیکھ لیں، لوگ ظلم قبول نہیں کریں گے، پولیس والے ہمیں کہہ رہے ہیں ہم تنگ پڑ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ 8 فروری کو کھڑے ہوئے تھے، آج بھی کھڑے ہیں، عمران خان جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں جبکہ یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کی آواز بند کرنا چاہتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں