میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے 3 کارندے گرفتار

بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے 3 کارندے گرفتار

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ ستمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

اینٹی نارکوٹکس فورس کی خفیہ اطلاع پر صائمہ جناح ایونیو پر واقع فلیٹ پر چھاپہ مار کارروائی
اربوں روپے مالیت کی 109 کلو گرام سے زائد منشیات أئس برآمد ،اسلحہ قبضے میں لے لیا

( رپورٹ افتخار چوہدری)اینٹی نارکو ٹیکس فورس نے چھاپہ مار کاروائی کے دوران اربوں روپے مالیت کی 109 کلو گرام سے زائد منشیات(أئس) برامد کر کے 2 غیر ملکی منشیات فروشوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق (آئس) کے بین الاقوامی اسمگلنگ نیٹ ورک سے بتایا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے صائمہ جناح ایونیو کے قریب ایک گاڑی کو روک کر دوران تلاشی گاڑی سے 11۔200 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن(آئس) برآمد کر کے دو غیرملکیوں سمیت 3 ملزمان کو بھی موقع پرگرفتار کر لیا۔تحقیقات کے دوران ملزمان کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے اے این ایف کی تحقیقاتی ٹیم نے صائمہ جناح ایونیو پر واقع ایک فلیٹ پر چھاپہ مار کر جائے وقوعہ سے آئس کی تیاری میں استعمال ہونے کیمیکلز کے علاوہ منشیات کو مختلف طریقوں سے چھپانے سے متعلقہ مواد بھی قبضہ میں لیا۔مزید تفتیش کے نتیجے میں گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کراچی کے علاقے شاہ لطیف کالونی میں واقع ایک گودام سے مزید 86۔040 کلوگرام آئس برآمد کر لی۔اس کے علاوہ کپڑوں میں جذب شدہ 12 کلوگرام آئس بھی برآمد ہوئی۔مجموعی طور تمام کاروائیوں میں 109۔24 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) برآمد کی گئی۔ ملزمان سے ایک عدد 9mm پستول بمعہ میگزین اور 13 گولیاں بھی قبضے میں لی گئیں۔ برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی منڈی میں مالیت 15 کروڑ 35 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالرز سے زائدبنتی ہے۔گزشتہ چند سالوں میں میتھ ایمفیٹامائن (آئس) کے استعمال کا بڑھتارجحان قومی سطح پر بالخصوص نوجوانوں اور تعلیمی اداروں میں ایک سنگین خطرے کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں