میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان پاکستان پر معاشی اور دفاعی پابندیاں لگوانا چاہتے ہیں، خواجہ آصف

عمران خان پاکستان پر معاشی اور دفاعی پابندیاں لگوانا چاہتے ہیں، خواجہ آصف

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ عمران خان پاکستان پر معاشی اور دفاعی پابندیاں لگوانا چاہتے ہیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما ء خواجہ آصف نے کہاکہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 9مئی کو اندرون ملک بغاوت کی ناکام کوشش کی جس کی ناکامی کے بعد اب وہ بیرون ملک پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں جس کا مقصد پاکستان پر پابندیاں لگوانا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان اپنے حمایتیوں اور لابنگ فرمز کے ذریعے امریکہ اور دنیا کے دیگر ممالک کو قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،یہ بیرونی طاقتوں کے ساتھ مل کر نئی بغاوت کی کوشش ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں