میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان ریلویز پولیس میں کرپشن پر قابو پانے کیلئے اکھاڑ پچھاڑ

پاکستان ریلویز پولیس میں کرپشن پر قابو پانے کیلئے اکھاڑ پچھاڑ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ اگست ۲۰۲۵

شیئر کریں

آئی جی ریلویز کی حکمت عملی، 8 ڈویژن میں ڈویژنل پولیس افسران کے تبادلے و تقرریاں کر دی گئیں
کراچی ڈویژن کے ڈی ایس پی جاوید خان اپنا تبادلہ ہوم ڈویژن پشاور کروانے میں کامیاب ہو گئے

آئی جی ریلویز کی بہترین حکمت عملی کرپشن پر قابو پانے کے لیے پاکستان ریلویز کی تمام8 ڈویژن میں ڈویژنل پولیس افسران کے تبادلے کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز پولیس نے بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں کر دی گئی۔ 18 گریڈ کے ایس پی راولپنڈی کو ملتان ڈویژن ۔17 گریڈ کے ڈی ایس پی امین عالم نسیم کو ملتان ڈویژن سے کراچی ڈویژن ۔17 گریڈ کے ڈی ایس پی محمد جاوید خان کو کراچی ڈویژن سے پشاور ڈویژن ۔18 گریڈ کے کوثر عباس کو پشاور ڈویژن سے راولپنڈی ڈویژن ۔18 گریڈ کے ایس پی نیاز احمد کو مغل پورہ لاہور سے کوئٹہ ڈویژن ۔18 گریڈ کے ایس پی شاہد نواز کو کوئٹہ سے مغل پورہ ورکشاپ ۔17 گریڈ کے ڈی ایس پی سید ابرار عباس کو لاہور سے سی پی او افس کلوز اور 17 گریڈ کے ڈی ایس پی ثناء الرحمان کو سپیشل برانچ سے لاہور اور ایڈیشنل چارج سپیشل برانچ تعینات کر دیا گیا ۔واضح رہے کہ کراچی ڈویژن کے ڈی ایس پی جاوید خان اپنا تبادلہ ہوم ڈویژن پشاور کروانے میں کامیاب ہو گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں