میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں بجلی، پانی کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

کراچی میں بجلی، پانی کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (کرائم رپورٹر) شہر میں شدید ترین گرمی کی لہر اور اس دوران بجلی کی طویل غیر اعلانیہ بندش پر شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ،شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔ بدھ کی صبح سے شہرکے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بجلی کی بندش شروع کردی گئی جس کی وجہ سے گھروں میں پانی بھی ختم ہو گیا اور شدید گرمی سے شہری بلبلانے لگے جس پر مشتعل ہو کر شہریوں کی بڑی تعداد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے وہ مختلف علاقوں جن میں لسبیلہ، اورنگی ٹاﺅن الطاف نگر،ملیر 15،نارتھ کراچی ،نیو کراچی ،سرجانی ٹاﺅن اور بلدیہ ٹاﺅن میں سڑکوں پر نکل آئے اور سڑک کو بلاک کرنے کے ساتھ ٹائر بھی نذر آتش کیے جبکہ مظاہرین نے متعلقہ محکمے کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہو ئے حکومت اور سیاسی جماعتوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ،احتجاج کے باعث تمام علاقوں میں ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی اور اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں شہری شدید گرمی میں گھنٹوں اذیت میں مبتلا رہے دوسری جانب احتجاج کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقوں میں پہنچ گئی اور مظاہرین کو منتشر کر کے سڑکوں کو ٹریفک کے لیے کھول دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں