میگزین

Magazine
تازہ ترین : ایک سو چورانوے سالہ کچھوے کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات امریکا کو پچاس بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کر دی سیف سٹی کیمروں کی تکنیکی غلطی کی وجہ سے شہری کو انوکھا چالان موصول کوئی ایک جماعت نئے صوبوں کے قیام کو روک نہیں سکتی، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، طارق فضل چوہدری امریکا نے جدید چپس چین منتقل کرنے کے الزام میں اے آئی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے جینسن ہوانگ کی دوبارہ سی ای او تعیناتی، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کراچی میں 607 گراں فروشوں پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانہ، 4 گرفتار،21 دکانیں سیل

ای پیج

e-Paper
وزیر اعظم ہاؤس کی نااہلی، متوفی خاتون بھی قومی رحمت العالمین اتھارٹی کی رکن مقرر

وزیر اعظم ہاؤس کی نااہلی، متوفی خاتون بھی قومی رحمت العالمین اتھارٹی کی رکن مقرر

جرات ڈیسک
هفته, ۹ اگست ۲۰۲۵

شیئر کریں

قومی رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے 6 نئے ممبران کی منظوری عمل میں آگئی ہے ۔ جس میں ایک خاتون ممبر بھی شامل ہیں جو ڈیڑھ ماہ قبل وفات پا چکی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کی منظوری سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق قومی رحمت اللعالمین و ختم نبوت ﷺ اتھارٹی کے لیے 6 اراکین کو عرصہ 3 سال کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

اتھارٹی کے نئے اعزازی اراکین میں ڈاکٹر سید عزیز الرحمٰن ، اسسٹنٹ پروفیسر، ریجنل دعوۃ سینٹر، کراچی ۔  فاروق عادل، میڈیا ایکسپرٹ، ظفر محمود ملک‛  سیکریٹری ڈی جی سیکریٹری این آر کے ایم اے/ آئی بی سی سی اسلام آباد  اور ڈاکٹر فرخندہ ضیاء، سابق رکن ، اسلامی نظریاتی کونسل کے علاوہ علامہ عارف حسین واحدی ، سابق رکن ، اسلامی نظریاتی کونسل سمیت ڈاکٹر قبلہ ایاز،  سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل، شریعت اپیلٹ بینچ، سپریم کورٹ آف پاکستان کا تقرر شامل ہے۔

وزیر اعظم آفس کی نا اہلی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جاری کردہ نوٹیفیکشن میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی سینئر پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ ضیاء کا بھی نام شامل ہے ، ڈاکٹر صاحبہ کا 22 جون 2025 کو انتقال ہو گیا تھا ۔ لیکن ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود وزیراعظم آفس نے ان کا نام فہرست میں شامل رکھا ہے۔

جب کہ دوسری جانب اتھارٹی کے ڈی جی ظفر محمود ملک جو کہ پہلے سے اتھارٹی کے ڈائیریکٹر جنرل کے عہدے پر فائز ہیں اور انہیں سیرت کے شعبہ میں خصوصی اقدامات کی اضافی ذمہ داری دی گئی۔

قومی رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے نئے ممبران اتھارٹی میں سیرت النبی ﷺ کی تحقیق و ترویج، میڈیا و بین الاقوامی سطح پر اسلام اور سیرت کے حوالے سے غلط فہمیوں کا مؤثر جواب، تعلیمی نصاب کی بہتری ، اسلامی تحقیق و نظریات کو فروغ دینا اور دیگر امور میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں