میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ناظم آباد نمبر 2 میں ڈائریکٹرجنرل کے چرچے

ناظم آباد نمبر 2 میں ڈائریکٹرجنرل کے چرچے

ویب ڈیسک
هفته, ۲ اگست ۲۰۲۵

شیئر کریں

پلاٹ نمبر اے 5/31 پر کمرشل پورشن کی تعمیرات ، ڈائریکٹر ضیاء پیداگیر نکلے
غیرقانونی تعمیرات منظم انداز میں جاری ، متعلقہ اداروں کی دانستہ چشم پوشی قائم

سندھ بلڈنگ وسطی کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات سے ڈی جی کے نام پر وصولیاں ڈائریکٹر وسطی سید ضیا نے سسٹم کے نام پر رقم بٹورنا شروع کر دی ناظم آباد نمبر 2 پلاٹ اے 5/31 کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیر تکمیل کے مراحل میں داخل جرآت سروے ۔وسطی میں رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے جرآت سروے ٹیم کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ڈائریکٹر وسطی سید ضیا نے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات سے ڈائریکٹر جنرل شاہ میر خان بھٹو کے نام پر خطیر رقم بٹورنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے زمینی حقائق کے مطابق ناظم آباد نمبر 2 بلاک اے 5/31 رہائشی پلاٹ پر کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیر تکمیل کے مراحل میں داخل ہو چکی ہے جاری غیر قانونی تعمیر کو انتظامیہ کی مکمل سرپرستی حاصل ہے جرآت سروے ٹیم کی جانب سے جاری خلاف ضابطہ تعمیرات پر موقف لینے کے لئے ڈائریکٹر سید ضیا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں