میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرپشن کے گارڈ فادر سے جان چھڑانے کیلئے میری نااہلی کم قیمت ہوگی‘ عمران خان

کرپشن کے گارڈ فادر سے جان چھڑانے کیلئے میری نااہلی کم قیمت ہوگی‘ عمران خان

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ مئی ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ کبھی غیرقانونی اقدام نہیں کیا میرے کیس میں سپریم کورٹ چاہے خود تحقیقات کرے یا جے آئی ٹی بنا دے لوگ سوچتے ہیں کہ میں آگ کے ساتھ کھیل رہا ہوں اور نا اہل ہو جاﺅں گا انہیں بتا دوں کہ کرپشن مافیا اور گارڈ فادر سے پاکستان کی جان چھڑانے کے لیے یہ بہت چھوٹی قیمت ہوگی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میرے کیس کی تحقیقات چاہے سپریم کورٹ کرلے یا پھر جے آئی ٹی بنا لی جائے، وہ جو بھی کرنا چاہیں مگر میرا چیلنج ہے کہ وہ اسی نتیجے پر پہنچیں گے کہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا ،ان کا کہنا تھا کہ میں نے لندن فلیٹ 1983میں لیے اور ان پر ٹیکس بھی ادا کیا اور اس فلیٹ کو 2003میں بیچ دیا اور اس سے حاصل ہونے والے پیسے بینکوں کے ذریعے واپس منگوائے، انہوں نے کہا کہ میں نے بنی گالا خریدنے کے لیے وہ ہی پیسے استعمال کیے جو لندن فلیٹ بیچنے کے بعد موجود تھے۔ عمران خان نے کہا کہ میں نے 20سال برطانیہ میں ٹیکس ادا کیا اور میں 1981 سے پاکستان میں ٹیکس ادا کر رہا ہوں اور آج تک مجھے ایک بھی ٹیکس نوٹس موصول نہیں ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں