میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
(سینیٹ الیکشن)مشعال یوسفزئی کو مشکلات،تجویز و تائید کنندگان دستبردار

(سینیٹ الیکشن)مشعال یوسفزئی کو مشکلات،تجویز و تائید کنندگان دستبردار

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ جولائی ۲۰۲۵

شیئر کریں

تجویز کنندہ شکیل خان اور تائید کنندہ طارق محمود پیچھے ہٹ گئے، اسکروٹنی کا عمل آج تک ملتوی
بشریٰ بی بی کی سابق ترجمان کے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی چانچ پڑتال نہ ہوسکی

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سینیٹ الیکشن کی امیدوار مشعال یوسفزئی کے تجویز اور تائید کنندگان نے دستبراداری کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کی سابق ترجمان اور پی ٹی آئی کی رہنما مشعال یوسفزئی کے سینیٹ الیکشن کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی چانچ پڑتال نہ ہوسکی۔مشعال یوسفزئی کے کاغذات نامزدگی پر اسکروٹنی آج ہونا تھی تاہم اُن کے تجویز و تائید کنندگان شکیل خان اور طارق محمود نے ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔تجویز و تائید کنندگان کے پیچھے ہٹنے کی وجہ سے پی ٹی آئی رہنما مشعال یوسفزئی کی درخواست پر اسکروٹنی آج تک ملتوی کردی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں