میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد ،برگر فروش کو کچلنے والی موبائل کراچی پولیس کی نکلی

حیدرآباد ،برگر فروش کو کچلنے والی موبائل کراچی پولیس کی نکلی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

حیدرآباد میں برگر فروش کچلنے والی پولیس موبائل کراچی کی نکلی، موبائل ڈرائیور حاجی بصر خان عدالت میں پیش، دو دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا، جاںبحق 40 سالہ اختر راجپوت کی بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج، مقدمے میں موبائل ڈرائیور اور ببلی نامی عورت نامزد، موبائل سے شراب کی بوتل بھی برآمد ہوئی، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے تھانہ سائٹ کے حدود میں زیل پاک کالونی کے مین گیٹ پر کھڑے برگر فروش کو کچلنے والی پولیس موبائل کراچی کا ہونے کا انکشاف ہوا، گذشتہ رات تیز رفتار پولیس موبائل نے برگر کے ٹھیلے پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 40 سالہ اختر علی راجپوت ہلاک ہوگیا ہے، موقعے پر موجود لوگوں نے پولیس موبائل کے ڈرائیور اور پولیس موبائل میں سوار ببلی نامی عورت کو پولیس کے حوالے کیا، سائٹ تھانے پر اختر علی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے جس میں مدعی افضل راجپوت نے موقف اختیار کیا ہے کہ تیز رفتار پولیس موبائل ان کے بھائی کے ٹھیلے پر چڑھ گئی جس سے وہ زخمی ہوگیا جہاں اسے سول ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ چل بسا، مدعی کے مطابق پولیس موبائل ڈرائیور حاجی بصر خان اور ایک ببلی نامی عورت کو برہنہ حالت اور نشے میں دھت پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ دوسری جانب گرفتار پولیس موبائل ڈرائیور حاجی بصر خان کو سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ 2 کی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں