میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
26 اراکین کی معطلی پر پنجاب اسمبلی میں بریک تھرو

26 اراکین کی معطلی پر پنجاب اسمبلی میں بریک تھرو

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ جولائی ۲۰۲۵

شیئر کریں

اپوزیشن اور حکومت مختلف معاملات پر متفق ،اگلے چند رو ز میں بیٹھک پر آمد
اراکین کے درمیان ہونے والی گفتگو کافی مثبت رہی ،اپوزیشن لیڈر ملک احمد

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 اراکین کی معطلی کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں بڑا بریک تھرو سامنے آگیا، اپوزیشن اور حکومت مختلف معاملات پر متفق ہو گئی، میٹنگ میں فیصلہ کیاگیا کہ اگلے تین سے چار دن کے اندر ایک اور بیٹھک کی جائے گی جس میں معاملات کو مزید بہتر بنایا جائے گا،اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی زیرصدارت اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی پر دوسرا سیشن پنجاب اسمبلی میں ہوا، جو ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔اجلاس کے بعد اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کاکہنا تھاکہ آج ہماری اور حکومتی اراکین کے درمیان ہونے والی گفتگو کافی مثبت رہی، میٹنگ میں سامنے آنے والے نکات کو اپنی پارلیمانی پارٹی کیسامنے رکھیں گے، اگلے تین سے چار روز میں ایک اور سیشن کاانعقاد کیاجائیگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ و حکومتی رکن مجتبی شجاع الرحمن کا کہنا تھاکہ آج ہمارے اوراپوزیشن کے درمیان مذاکرات اچھے ماحول میں ہوئے، ہم یہ چاہتے ہیں اس عوامی ایوان میں حکومتی رکن ہو یا اپوزیشن سب کی عزت بحال کریں اور اس ایوان کو عوامی ایوان بنائیں۔حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے اس عزم کااظہار کیا کہ مل کر پنجاب اسمبلی کی پرانی روایات کو بحال کیاجائے گا، اور گالم گلوچ ، ماردھاڑ کے کلچر کو مل کر دفن کیاجائیگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں