میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں فصلوں کے بیمے کا فیصلہ،کراپ انشورنس پروجیکٹ منظور

سندھ میں فصلوں کے بیمے کا فیصلہ،کراپ انشورنس پروجیکٹ منظور

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

سندھ حکومت نے فصلوں کے نقصان کے ازالہ کیلئے فصلوں کا بیمہ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا بارش ہو یا طوفان، سیلابی صورتحال ہو یا کوئی اور آفت کسان کے نقصان کا ازالہ انشورنس کمپنی کرے گی وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا اجلاس میں سیکریٹری زراعت اور دیگر کی وزیر زراعت کو فصلوں کی انشورنس پروگرام شروع کرنے سے متعلق منصوبے کی آگاہی دی وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ ممکنہ سیلاب،بارشوں،بیماری، گرمی، کیڑہ لگنے اور موسمیاتی تبدیلی سے فصلوں کو ہونے والے نقصان کی کراپ انشورنس ہونا ضروری ہے حکومت سندھ نے کسانوں کی مدد کے لیے بینظیر ہاری کارڈ لاؤنچ کیا ہے ہماری کوشش ہے کہ بینظیر ہاری کارڈکے مد میں کسانوں کو کراپ انشورنس کی سہولت بھی فراہم کریں انشورنس کے ماڈل کو چلانے کے لیے پولا ایڈوائزرز سندھ کے کسانوں کی سپورٹ کرے گا سندھ حکومت چاہتی ہے کہ پولارڈ ایڈوائزرز چاول، کپاس اور گندم کی فصلوں کو انشور کرے محکمہ زراعت سندھ نے کراپ انشورنس کے ایک سال کے لئے پائلٹ پروجیکٹ منظوری دے دی، جو کہ رواں سال خریف دو ہزار پچیس سے شروع ہوگا انشورنس کے ماڈل کو چلانے کے لئے پولار ایڈوائزرز سندھ کے کسانوں کو ایریا ییلڈ انڈیکس انشورنس کے تحت سپورٹ کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں