میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا پارٹی رہنماؤں، فیملی ممبرز اور وکیلوں میں سے کوئی بھی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہ آیا, شیخ وقاص اکرم ملٹری کورٹ اور اے ٹی سی کیسز کی تفریق کیسے ہوئی؟ آئینی بینچ اسلام آباد ہائیکورٹ: لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت 200سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ حج درخواستوں کی وصولی آئندہ ہفتے شروع کی جائے گی عمر ایوب، رزتاج گل سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع آئی ایم ایف سے بات کر رہے ہیں، بجلی 10 سے 12 روپے فی یونٹ سستی کر سکتے ہیں،اویس لغاری 9مئی کیس میں بھی شاہ محمود سمیت دیگر پر فرد جرم عائد حسان نیازی ماموں پر چلے گئے ہیں ، عظمی بخاری اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے پی بی 45 میں ری پولنگ میں نتائج تبدیل کرنے کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔ جے یو آئی کے امیدوار میر عثمان پرکانی نے سینئیر قانون دان سینیٹر کامران مرتضی کے ذریعے کمیشن میں کیس دائر کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز میں دھاندلی سے متعلق کیس کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ واضح رہے کہ 5 جنوری کو ہونے والی ری پولنگ کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار امداد علی جتک کامیاب قرار پائے تھے۔ پختونخوا میپ کے امیدوارنصراللہ زیرے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔جمعیت علما اسلام کے امیدوار عثمان پرکانی نے الیکشن ٹریبونل میں علی مدد جتک کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔

ای پیج

e-Paper
مریم نوا زکی آمد پر سرگودھا یونیورسٹی میں چھٹی کا اعلان

مریم نوا زکی آمد پر سرگودھا یونیورسٹی میں چھٹی کا اعلان

Author One
بدھ, ۸ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

لاہور: وزیراعلی پنجاب کی آمد پر سرگودھا یونیورسٹی میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔سرگودھا یونیورسٹی میں جاری تمام شعبہ جات کے فائنل ٹرم کے پرچے ملتوی کر دیے گئے، پرچہ جات کے شیڈول کا اعلان دوبارہ کیا جائے گا۔

امتحان ملتوی ہونے سے طلبہ و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔وزیراعلی پنجاب نے آج یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب کے دوران ہونہار طلبا میں اسکالر شپ تقسیم کرنے ہیں۔

تقریب کے لیے یونیورسٹی آف سرگودھا کے کرکٹ گرانڈ میں انتظامات کیے گئے ہیں۔مریم نواز شریف آج یونیورسٹی آف سرگودھا میں 1588 طلبہ کو چیک تقسیم کریں گی۔

یونیورسٹیز آف سرگودھا، بھکر، میانوالی اور میڈیکل کالجز کے طلبہ کو 7 کروڑ کے ہونہار اسکالرشپ ملیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں